Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail
کی لاش کو آگ لگا دی مگر حیرت کی بات تھی کہ رات گئے تک اُس کا جسم آگ میں رہا، اِس کے باوُجُود اُس پر آگ نے کوئی اَثَر نہ کیا، یہاں تک کہ اس کا سفید رنگ آگ میں جلنے کے بعد بھی ویسے کا ویسا ہی رہا۔ سَعْدُون خَوْلانی رحمۃُ اللہِ علیہ نے یہ بات سُن کر کہا: اُس مرنے والے شخص نے 3 حج کئے ہوں گے؟ لوگوں نے بتایا: ہاں! اُس نے 3 حج کئے تھے۔ اِس پر سَعْدُون خَوْلانی رحمۃُ اللہِ علیہ نے کہا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جو بندہ ایک حج کرے، اُس نے اپنا فرض ادا کیا، جس نے دوسرا حج کیا، اُس نے اللہ پاک کی بارگاہ میں قرض پیش کیا اور جس نے 3 حج کئے اللہ پاک اس کے جسم اور جسم پر اُگنے والے بالوں کو جہنّم پر حرام فرما دیتا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! مکّہ شریف کی محبوبِ ذِیشان صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ایک اور مناسبت سنیئے! کیا آپ جانتے ہیں؟ اللہ پاک کی سب سے پہلے عِبَادت کس نے کی ہے...؟ ہمارے محبوب صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے۔ حدیثِ پاک میں ہے: نُورِ خُدا، احمدِ مُجتبیٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نُور سب مَخْلُوقات سے پہلے بنایا گیا۔([2]) حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کی تخلیق سے 2 ہزار سال پہلے کی بات ہے کہ یُسَبِّحُ ذٰلِکَ النُّوْرُ نُورِ مصطفےٰ اللہ پاک کی تسبیح کرتا تھا وَتُسَبِّحُ الْمَلَائِکَۃُ بِتَسْبِیحِہٖ اور فرشتے اِس تسبیح کو سُن کر تسبیح کیا کرتے تھے۔([3])
پتا چلا؛ سب سے پہلے، فرشتوں سے بھی پہلے، اللہ پاک کی عِبَادت پیارے مَحْبوب صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کی ہے۔ اب زمین کی طرف آجائیے! زمین پر ہزاروں شہر ہیں، اِن