Makkah Sharif Ke Fazail

Book Name:Makkah Sharif Ke Fazail

پتا چلا؛ مکّہ پاک اِنتہائی عظمت والا، بہت فضیلت والا شہر ہے کہ رَبِّ کائنات نے اِس شہرِ مُبارَک کی قسم ارشاد فرمائی ہے۔

شہرِ مکہ کی قَسَم میں حکمت

اب ذرا سوچنے کی بات ہے؛ شہرِ مکّہ کو یہ شَرف کس ذریعے سے مِلا کہ اللہ پاک نے اس کی قَسَم ارشاد فرمائی۔ ہم مکّہ شریف  کو اپنی نگاہوں میں رکھتے ہیں، سوچنا شروع کرتے ہیں کہ آخِر مکّہ پاک کو یہ شَرْف کس ذریعے سے مِلا ہے 6..سب سے پہلے ہمارے سامنے کعبہ شریف کا تصوُّر آتا ہے *کعبہ شریف اللہ پاک کا گھر ہے *یہ دُنیا کی پہلی عبادت گاہ ہے *حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  کی تعمیر ہے *اِس کا حج کیا جاتا ہے *اِسے دیکھنا عبادت ہے *اس پر دِن رات رحمتوں کی چھما چھم برسات ہوتی ہے *کعبہ شریف بڑی عظمت والا ہے، لہٰذا ہو نہ ہو، مکّہ پاک کو فضیلت کعبہ شریف کے ذریعے سے مِلی ہے۔ مگر نہیں...!! قَسَم اُٹھانے کا سبب کعبہ نہیں ہے۔

6..اب ہم مزید تَصَوُّر جماتے ہیں*ہمیں یہاں صَفَا، مَرْوَہ کی پہاڑیاں دِکھائی دیتی ہیں یہ وہ مُقدَّس پہاڑیاں ہیں، جنہیں اللہ پاک نے شَعَائِرُ اللہ (اللہ پاک کی خاص نشانیاں) فرمایا ہے *جن پر حضرت ہاجرہ   رَضِیَ اللہُ عنہا  کے مبارَک قدم لگے ہیں، یہ بھی مکّہ پاک کی فضیلت کا سبب ہو سکتی ہیں مگر نہیں...! قَسَم اِرشاد ہونے کا سبب یہ بھی نہیں ہیں۔

6..ہمیں مکّہ پاک میں مِنیٰ کی وادِی بھی دِکھائی دیتی ہے مگر قَسَم اِرشاد ہونے کا سبب یہ بھی نہیں ہے، مکّہ شریف میں اِس کے عِلاوہ اور بہت ساری فضیلت کی چیزیں ہیں *یہاں مقامِ ابراہیم ہے *یہاں اَنبیائے کرام  علیہم السَّلام  کے مزارات ہیں *یہاں زَمْ زَمْ شریف