Shehr e Mohabbat

Book Name:Shehr e Mohabbat

کبوتروں کو دانہ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ([1])

 اللہ پاک ہمیں بھی مدینۂ منورہ کی خوب خوب محبت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال نمبر 31 کی ترغیب

الحمد للہ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دِلوں میں عشقِ رسول جگانے، نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔  اے عاشقانِ رسول! جو عاشقِ رسول اور عاشقِ مدینہ ہوتا ہے وہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا ہوتا ہے وہ عاشق ہی کیا جو عاشقِ رسول ہونے  کا دعوی کرے اور سنتوں پر عمل نہ کرے ؟ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہنے ہمیں نیک نمازی اور سنتوں کا عامل بننے کے لئے  ”72نیک اعمال“ عطا کئے ہیں ان ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 31 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے اِن سنتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟ (مسواک، گھر میں آنا جانا، سونا جاگنا، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ) بہت سے لوگ سنتوں کے معاملے میں سستی کرجاتے ہیں لہذا اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم سنتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں گے اللہ پاک


 

 



[1]...عاشقانِ رسول کی 130حِکایات، صفحہ:184۔