Book Name:Shehr e Mohabbat
ہمیں سنتوں کا عامل بنائے۔ آمین۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”ابُوجہل کی موت“صَفْحہ نمبر21 سے سَفر کرنے کی سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں۔*جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر، جمعرات یا ہفتے کو کرے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۳/۴۰۰ملخصاً)*سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللہُ عنہ کو سفر میں اپنے سب رُفَقا سے زیادہ خوشحال رہنے کیلئے روانگی سے پہلے یہ وِرد پڑھنے کی تلقین فرمائی:(1)سورۂ کفرون (2) سورۂ نصر (3) سورۂ اخلاص(4)سورۂ فلق (5) سورۂ ناس۔ہر سورت ایک ایک بار اور ہر ایک کی اِبتِدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور سب سے آخِر میں بھی ایک بار بِسْمِ اللہ پوری پڑھ لیجئے،(اِس طرح سورتیں پانچ ہوں گی اور بِسمِ اللّٰہ شریف چھ بار)حضرت جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں یوں تو صاحبِ مال تھا مگر جب سفر کرتا تو (سب رُفقا سے)بدحال ہوجاتا،جب سے یہ سورتیں سفر سے قبل ہمیشہ پڑھنی شروع کیں ان کی بَرَکت سے واپَسی تک خوشحال اور دولت مند رہتا۔(ابویعلیٰ،۶/۲۶۵، حدیث:۷۳۸۲)*آئینہ، سرمہ،کنگھا، مسواک ساتھ رکھے کہ سُنّت ہے۔ (بہار شریعت، حصہ۶،۱/۱۰۵۱)
سفر کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو