Book Name:Shehr e Mohabbat
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،22مئی 2025ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
سفر کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*راستے کی چڑھائی کی طرف یا سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے،بس وغیرہ جب سڑک کی اُونچی جانِب جارہی ہوتو’’اَللّٰہُ اَکْبَر‘‘اور سیڑھیوں یا ڈَھلوان سے اُترتے ہوئے سُبْحٰنَ اللہ کہئے*منزِل پر اُترتے وَقْت یہ پڑھئے:اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَق ط ترجَمہ:میں اللہ کریم کے کامِل کلمات کےواسطے سے ساری مخلوق کے شَر سے پناہ مانگتا ہوں۔اِنْ شَآءَ اللہ ہر نقصان سے بچے گا۔(الحِصنُ الحَصین، ص۸۲)* دورانِ سفر بھی نَماز میں ہرگزکوتاہی نہ ہو،*راستے میں بس خراب ہوجائے تو ڈرائیور یا مالِکان بس وغیرہ کو کوسنے اور بَک بَک کرکے اپنی آخِرت داؤپر لگانے کے بجائے صَبرسے کام لیجئے اورجنَّت کی طلب میں ذِکر و دُرُود میں مشغول ہوجائیے*بھیڑ کے موقع پر کسی ضعیف(کمزور)یا مریض کو دیکھیں تو بہ نِیَّتِ ثواب اُس کو بس وغیرہ میں بَاِصرار اپنی نِشَست پیش کردیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد