Shehr e Mohabbat

Book Name:Shehr e Mohabbat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کیا مدینہ عرش سے بھی اَفْضَل ہے...؟

حضور غزالئ زماں(یعنی اپنے وقت کے گویا امام غزالی) حضرت علّامہ کاظمی شاہ صاحِب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ... جن کا مزارِ پاک ملتان میں ہے... آپ بہت بڑے عاشِقِ رسول، بہت بڑے عالِمِ دِین تھے۔ الحمد للہ! بہت ذَہین و فَطِین تھے، اِسْتِدْلَال بہت کمال کے کیا کرتے تھے(یعنی کسی مسئلے پر کوئی دَلیل دینی ہوتی تو ایسی زَبردست اور اَنُوکھی دَلیل دیتے کہ سُننے والے حیران رہ جایا کرتے تھے)۔ ایک مرتبہ کا ذِکْر ہے کہ آپ مدینہ طیبہ میں، مسجدِ نبوی شریف میں حاضِر تھے۔

مسجدِ نبوی ہو، روضۂ رَسُول سامنے ہو، اس وقت عاشقوں کی تو کیفیات ہی جُدا ہوتی ہیں...


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔