Book Name:Madiny Hazri Ka Shoq
(Qurbani Collection) *آپ اس ایپلی کیشن کی مدد سے عیدُ الْاَضْحٰی کے لیے دعوت اسلامی کے تحت اپنی قربانی آن لائن بک(Online book) کر سکتے ہیں *قربانی کو شریعت و سنّت کے مطابق انجام دینے کے لئے قربانی کے موضوع پر دارالافتاء اہلسنّت کے فتاویٰ جات پڑھ سکتے ہیں اور مفتیانِ کرام سے مشورہ کر کے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کی قربانی سنّت طریقے سے ہو *قربانی کے موضوع پر اسلامی اسکالرز کی لکھی ہوئی بہت سی معلوماتی کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں *اس سے آپ قربانی کے بنیادی تقاضوں کو سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ قربانی کی نیت، دعا، طریقہ اور بہت کچھ ہے *مزید مَدَنی علما کی معلوماتی ویڈیوز اور آڈیو کلپس سُن سکتے ہیں اور ان کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: پاگل، اندھے، کانے اور لنگڑے جانور کی قربانی جائِز نہیں۔
وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! قربانی کے ایّام قریب آ رہے ہیں، لوگ ذوق شوق سے جانور خرید رہے ہیں۔ بہت سارے ایسے عیب ہیں، جو جانور میں ہوں تو اُس کی قربانی نہیں ہوتی۔ 3عیب یہ ہیں: (1):ایسا پاگل جو چَرْتا نہ ہو (2):اَندھا یا ایسا کانا جس کا کانا پَن ظاہِر ہو