Madiny Hazri Ka Shoq

Book Name:Madiny Hazri Ka Shoq

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور جو اپنے گھر سے اللہ و رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلا پھر اسے موت نے آلیا تو اس کا ثواب اللہ کے ذِمّہ پر ہو گیا اور اللہ بخشنے والا، مہربان ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سلام کے لیے حاضِر غُلام ہو جائے

پیارے اسلامی بھائیو! حج کا پُر بہار مَوسم ہے، حج کے اَیّام قریب سے قریب ہوتے جا رہے ہیں *خوش نصیب، سَعادت مَند عاشقانِ رسول حج کی سَعادَت حاصِل کریں گے *طَوافِ کعبہ ہوگا *صَفَا و مَرْوَہ کی سَعْی ہو گی *مِنٰی میں حاضِری ہو گی *میدانِ عَرفات اور مُزْدَلفہ کا قیام ہو گا ، یہ ساری سَعادَتیں لُو ٹنے کے بعد عاشقانِ رسول دِلوں میں عشقِ رسول کے چراغ رَوشن کئے *آنکھوں میں آنسو لیے *تڑپتے، لرز تے ہوئے *خُوشی میں جُھومتے ہوئے اپنے کریم آقا، مکی مَدَنی مُصطفٰے  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے دربارِ عَالِی شان میں، رَوضۂ پُرنُور پر حاضِری دیں گے، یہ کیسے خُوش نصیب (Lucky) لوگ ہوں گےکہ جِن کو آقائے دو جہاں، سرورِ ذیشاں  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اپنے دَر کی حاضِری کی اِجازت عطا فرمائی ہو گی، کاش...! وہ دِن بھی آئے، جب ہم گُناہ گاروں کو بھی یہ سَعادت ملے، مدینے سے بُلاوا آئے اور ہم گنہگاروں کو بھی مدینۂ مُنَوَّرَہ حاضِری کی سَعادت نصیب ہو جائے۔