Book Name:Madiny Hazri Ka Shoq
کونسا وہ وقت ہو، کونسا وہ لمحہ ہو کہ میں مدینۂ پاک پہنچ جاؤں۔ عَرْضِیَاں پیش کریں:
مَینُوں مَجْبُورِیاں تَے دُورِیَاں نَے مَارِیَا
سَد لَو مدینے آقا، کرو مِہْربَانِیَاں
ڈَاڈَھا ہاں غریب آقا، کَوْل میرے زَرْ نئیں
اُڈْ کے میں کِیوَیْں آواں نال میرے پَر نئیں
تُساں تَے ہے ڈیرا مَیں تُھوں بڑی دُور لَا لِیَا
سَدْ لَو مَدِینے آقا...!! کرو مِہْربَانِیَاں
وضاحت: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! مجھے مَجْبُوریوں اور دُوریوں نے گھائِل کر رکھا ہے، آپ مہربانی فرمائیے! مدینے بُلا لیجئے! آہ! بہت غریب ہوں، پلّے اسباب نہیں ہیں، اُڑ کر، پرواز کر کے آ نہیں سکتا، قُدرت نے مجھے پَر نہیں دئیے، آپ کا مدینہ بہت دُور ہے، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! کرم فرمائیے! مجھ غریب کو مدینے بُلا لیجئے!
یہ عرضیاں پیش کرناہمارے اِختیار میں ہے *چلیے لاکھوں روپے ہمارے پاس نہیں ہیں، پاسپورٹ 5 سے 10 ہزار میں بن جاتا ہے، اِس شوق کے ساتھ کہ میں مدینے جاؤں گا، پاسپورٹ بنوا کے رکھ لیں، یہ بھی ہمارے اِختیار میں ہے۔
مدینے کا پاسپورٹ بنوانے کی برکت
بابُ المدینہ کراچی کے ایک مَدَنِی(یعنی جامعۃُ المدینۃ سے عالِم کورس کئے ہوئے) اسلامی بھائی ہیں۔ وہ کہتے ہیں: دِل میں شوقِ مدینہ تھا۔ اَسباب نہیں بن پا رہے تھے۔ ایک دِن خیال آیا کہ چلو...!! پاسپورٹ تو بنواتا ہوں، باقی اَسباب بھی بن ہی جائیں گے۔ چنانچہ میں