آپ کے تأثرات

ماہنامہ نومبر 2021

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا محمد بلال عطّاری مدنی(کامونکی ، ضلع گجرانوالہ پنجاب) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے بہت مفید میگزین ہے ، ہر ماہ اس میگزین کو ہر مسلمان کے گھر پہنچنا چاہئے ، نیز اس کی بکنگ کا نظام ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ بآسانی اس میگزین کی بکنگ کرواسکیں۔

(2)ڈاکٹر شاہد اقبال ڈوگر عطّاری(پیتھالوجسٹ ، جناح اسپتال ، لاہور ، طالبِ علم درسِ نظامی(عالم کورس) ، دَرَجہ ثانیہ ، جامعۃُ المدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور) : اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری کا فیضان اور علمِ دین کی برکتیں لُٹا رہا ہے ، مسلمانوں کی اجتماعی اخلاقیات سنوارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، یہ میگزین مسلمانوں کی دینی تعلیم سے دُوری کو مٹا رہا ہے ، اس میگزین کے پڑھنے والے چاہے بچّے ہوں یا بڑے ، مَرد ہوں یا عورتیں ، بوڑھے ہوں یا جوان سب کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔

متفرق تأثرات

(3)مَا شآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ نیکی کی دعوت عام کرنے اور بُرائی سے روکنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے ، اس کے ذریعے ہم اپنی زندگی بہترین طریقے سے گزارسکتے ہیں۔ (مظہر حسین عطّاری ، مدرس مدرسۃُ المدینہ سنّت نگر ، مانانوالہ ، پنجاب)

(4)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں ، اس ماہنامہ کی برکت سے میری بیٹی کو اُردو پڑھنے کا شوق ہوااور وہ کہتی ہے کہ بابا یہ بہت اچھا رِسالہ ہے۔ (اختر عطّاری ، جھڈو ، سندھ)

(5)میں میٹرک میں پڑھتا ہوں ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھ کر مجھے کافی دینی معلومات حاصل ہوئی اور اس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے دینی و دنیوی مواد شامل کیا جاتا ہے۔ (احمد حسن ، میانوالی)

(6)مشورہ : بچّوں کے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں “ راستہ تلاش کیجئے “ سیگمنٹ بھی شامل کیجئے۔ (بنتِ اشرف ، ٹھٹھہ ، سندھ)

(7)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا خزانہ ہے ، اس کا ہر ہر موضوع قابلِ تحسین ہے ، مجھے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان اور بزرگانِ دین کے بارے میں شامل کئے جانے والے مضامین اچھے لگتے ہیں۔ میں ان سب  ہستیوں کے نام اور مہینا جس ماہ کا رسالہ ہے ، سب اپنیReference bookمیں لکھتی ہوں ، نیز عقائد وغیرہ کے موضوع بھی نوٹ کرتی ہوں۔ (اُمِّ مُزَّمِّل ، برمنگھم ، U.K)

(8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا میگزین ہے ، اپریل 2021ء کے ماہنامہ کی اسٹوری “ مجھے دودھ پسند نہیں “ پڑھ کر میں دودھ پسند کرنے لگی ہوں۔ اور جون 2021ء کے ماہنامہ کا Topic “ جلدی مت کیجئے “ میرا پسندیدہ مضمون ہے۔   (بنتِ راجہ شکیل عباس ، اسلام آباد)

(9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مجھے بچّوں کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اور “ فریاد “ بہت اچھے لگتے ہیں ، میرا ناقص مشورہ یہ ہے کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مین ٹائٹل وَرق پر مقدس مقام کا نام اور جگہ بھی لکھی جائے۔

(بنتِ جمیل احمد عطّاریہ ، پسرور ، ضلع سیالکوٹ ، پنجاب)


Share

Articles

Comments


Security Code