اوراد و وظائف

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

غربت سے نجات کا انتہائی آسان نسخہ

’’یَا مَلِکُ‘‘

جو غریب ونادار روزانہ 90بار پڑھا کرے اِنْ شَآءَ اللہ غربت سے نجات پائے گا۔ ‘‘(مدنی پنج سورہ ، ص246)

جو مانگے گا ، پائے گا

 “ یاسَمِیعُ

100بار روزانہ پڑھیں اور اس دوران گفتگو نہ کریں ، پڑھنے کے بعد دعا مانگیں اِن شآء اﷲ جو مانگیں گے ملے گا۔  (مدنی پنج سورہ ، ص250)

اولادبات نہیں مانتی؟ تو یہ پڑھئے

 “ یَا شَہِیْدُ

صُبح (طلوعِ آفتاب سے پہلے پہلے )نافرمان بچّے یا بچّی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے جو21 بارپڑھے ، اِنْ شَآءَ اللہ اُس کا وہ بچّہ یابچّی نیک بنے۔ (مُدّت : تاحُصولِ مُراد) (فیضان بِسم اللّٰہ ، ص171)

نوٹ : دَم کرنے یا وظیفہ پڑھنے کا معلوم ہونے پر اگر بچّے یا بچّی کے بدتمیزی کرنے کا اندیشہ ہو تو احتیاط کریں اور بہت آہستہ پیشانی پر ہاتھ رکھیں۔

 

کیا بچّہ سبق بھول جاتاہے؟

اب نہیں بھولے گا اِنْ شَآءَ اللہ

 “ یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ

ایک بار کاغذ پرلکھ کرتعویذ بنا کربازو میں باندھ یا گلے میں ڈال لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ نسیان ( یعنی بھولنے) کی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ (بیمار عابد ، ص42)

کیا آپ کے بال جھڑگئے ہیں؟

زیتون کے تیل میں شہد ایک چمچ اورپسی ہوئی دارچینی آدھا چمچ ملا کر گنج پر لگایئے۔ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ نئے بال نکلنا شروع ہوجائیں گے۔ (بیمار عابد ، ص37)

نوٹ : یہ علاج اپنے طبیب(Doctor)کے مشورے سے ہی کیجئے۔

 

 


Share