کیا آپ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں؟

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2024

کینسر کا دَم

یَارَقِیْبُ

سات دن تک روزانہ باوُضو یَارَقِیْبُ100بار (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ کرکینسر کے مریض پر دَم کیجئے، اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دَم کیجئے اگر کینسر کا زخم جسم کے اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو تو زخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کر دیجئے۔ اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سَرسوں کے تیل پر بھی دَم کر دیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے، اِن شآءَ اللہ زخم صحیح ہوجائے گا اور کینسر دور ہو گا۔(بیمارعابد،ص40)

(نوٹ:ہر علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے۔)

موذی امراض سے حفاظت کا روحانی نسخہ

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ

 76 بار کاغذ وغیرہ پر لکھ یا لکھوا کر آبِ زم زم شریف سے دھو کر پینے والا اِن شآءَ اللہ موذی امراض سے محفوظ رہے گا۔

(بیمار عابد، ص37)

کیا آپ کے بچے کا ذہن کمزورہے؟

یَاعَلِیْمُ 7 بار اور ہر بار بِسْمِ اللہ کے ساتھ 21 مرتبہ ”سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح پڑھ کر پانی پر دَم کرکے جس بچّے یا بڑے کا حافِظہ کمزور ہو اُس کو پلایئے۔اِنْ شآءَ اللہ حافِظہ مضبوط ہو جائے گا۔( بیمار عابد، ص42)

کیا آپ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں؟

جوشخص بِلاناغہ روزانہ 786 بار سات دن تک پوری بِسْمِ اللہشریف پڑھے، اور   اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف بھی پڑھے،تو   اِن شآءَ اللہ اس کی ہر حاجت پوری ہو گی، اب وہ حاجت چاہے کسی بھلائی کے پانے کی ہو یا بُرائی دورہونے کی یا کار و بار چلنے کی۔(فیضان بسم اللہ،ص134ملخصاً)


Share