ہر بیماری کے لئے

ہر بیماری کے لئے

یَاسَلَامُ

مریض خود یا کوئی اور 101بار”یَاسَلَامُ“پڑھ کر دَم کرے، اِسی طرح 101مرتبہ” یَاسَلَامُ“ پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پی لیں، روزانہ دَم کرکے پانی پئیں تو یہ زیادہ بہتر ہے، اِسی طرح اُٹھتے بیٹھتے”  یَاسَلَامُ کا وِرد کرتے رہیں۔

(مدنی مذاکرہ، 8رمضان المبارک، 1443ھ)

(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)

قوّتِ حافظہ کے لئے

قوّتِ حافظہ کے لئے ”یَا قَوِیُّ“11بارپانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا ہاتھ رکھ کر پڑھیں، ان شآء اللہُ الکریم حافظہ مضبوط ہوگا۔

نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔(زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی، ص31)

شادی جلدی ہو اور گھر اچھا چلے

یَاحَیُّ یَا قَیُّوۡمُ

143بار لکھ کر تعویذ بنا کر کنوارا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے اِنْ شَآءَاللہُ الکریم اُس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچّھا چلے گا۔(مینڈک سوار بچھو، ص23)

ہوائی جہاز کے گرنے اور جلنے سے اَمن میں رہنے کی دُعا

ہوائی جہاز میں سُوار ہو کراوَّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ

یہ دعا ئے مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھئے:

اَللّٰهُمَّ اِ نِّیْۤ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْھَدْمِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّیْط وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْھَرَمِط وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ یَّتَخَبَّطَنِیَ الشَّیْطٰنُ عِنْدَ الْمَوْتِط وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ اَمُوْتَ فِی سَبِیْلِكَ مُدْبِرًا وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ اَمُوْتَ لَدِیْغًاط

ترجمہ:یااللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں، عمارت گرنے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں بلندی سے گرنے اور تیری پناہ چاہتا ہوں ڈوبنے جلنے اور بڑھاپے (یعنی ایسے بڑھاپے سے جس سے زندگی کا اَصل مقصود فوت ہو جائے یعنی عِلْم و عمل جاتے رہیں۔(دیکھئے: مراٰۃ المناجیح، 4/3)) سے اور تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وَقت وَسوَسے دے اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ تیری راہ میں مَیں پیٹھ پھیرتا مَر جاؤں اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ سانپ کے ڈسنے سے انتقال کروں۔(رفیق الحرمین، ص40)


Share