اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی مدنی مصروفیات:٭جانشینِ امیرِ اہل سنّت حضرت مولانا  الحاج ابو اُسید عبید رضا عطَّاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فروری 2018ء میں سردارآباد  فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو مدنی پھولوں سے نوازا: ٭مجلسِ مدنی قافلہ ٭مجلسِ مدنی کورسز ٭مجلسِ مدنی انعامات ٭مجلسِ حفاظتی امور ٭مجلسِ مدرسۃ المدینہ ٭مجلسِ جامعۃ المدینہ٭مجلسِ لنگرِ رضویہ ٭مجلسِ فیضانِ مدینہ ٭مجلسِ شعبۂ تعلیم اور ٭مجلسِ ائمہ مساجد۔ اس مدنی مشورے میں ان مجالس کے نگران، صوبائی ذمہ داران سمیت پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران و رکن شوریٰ  حاجی ابورجب محمد شاہد عطّاری اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے شرکت کی۔ ٭جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زم زم نگر (حیدر آباد) میں مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو بنتین حافظ محمد حسّان رضا عطّاری مدنی کے والدصاحب حاجی سلیمان عطاری کی اسپتال میں عیادت کی، جبکہ مدینۃ الاولیاء ( ملتان) میں رکنِ شوریٰ و نگران مجلس مدرسۃ المدینہ قاری محمد سلیم عطاری کے والد، مجلسِ رابطہ   بالعلماءوالمشائخ کے اسلامی بھائی سلیم بلالی اور نگرانِ سرداری کابینہ امانت علی عطاری سے عیادت اور  صحت یابی کی دعا فرمائی۔مکتبۃُ المدینۃ موبائل وین کا افتتاح: جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حاجی عبید رضا عطاری مدنی اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے سردارآباد(فیصل آباد )میں مکتبۃ المدینہ کے موبائل وین بستے(اسٹال) کا افتتاح فرمایا۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اجتماعات:مجلسِ حج و عمرہ کے تحت 11 فروری کو  عازمینِ حج کےلئے  اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیاگیا۔جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور نگران و اراکینِ شوریٰ نے مدنی پھول عطا فرمائے۔جبکہ 30 دن کا مناسکِ حج و عمرہ، زیارات، مسائل اور عربی گرائمر کورس کروایا گیا جس میں تقریباً  42 اسلامی بھائیوں اور شخصیات نے شرکت کی۔٭مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 11 فروری 2018ء کو سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں طلبہ و سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامدمحمدعمران عطّاری اور رُکن شوریٰ  و نگران مجلس بیرونِ ملک حاجی مولانا عبد الحبیب عطّاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد میں ہونے والے مدنی کام: فروری 2018ء میں ان شعبہ جات کے مدنی مشورے و ذِمہ داران کے سُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوئے:٭مجلسِ جامعۃ المدینہ٭مجلسِ اِعتکاف٭مجلسِ مدنی کورسز ٭مجلسِ اِصلاح برائے فنکار٭مدنی چینل ڈِسٹری بیوشن (Distribution) مجلس ٭مجلس فیضانِ مدینہ ٭مجلسِ مدرسۃ المدینہ٭مجلسِ اِصلاح برائے کھلاڑیان٭مجلسِ تجہیز و تکفین ٭مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ وغیرہ۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے  تربیت کے مدنی پھول عطا فرمائے۔ مجلس مدرسۃ المدینہ اور اِعتکاف: 12فروری2018ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں مجلس مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا،جس میں نگرانِ پاکستان اِنتظامی کابینہ نے مدنی تربیت فرمائی،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! 138ناظمین نےماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور 18 مُدرسین نے پُورے ماہ کے اِعتکاف کےلئے اپنے آپ کو پیش کیا۔ 12 ماہ یااس سے کم عرصے میں حفظ کرنے والے مدنی منے:بعض مدنی منّے ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں اور بہت جلد قراٰنِ پاک حفظ کر لیتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں  بھی کئی مدنی مُنّے 12ماہ (1سال)یا اس سے کم عرصے میں مکمل قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں،ان کے نام ملاحظہ فرمائیے:احمد رضا  بن نعیم(مرکز الاولیاء لاہور)، ذیشان بن عمر (مرکز الاولیاء لاہور)،محمد رضوان بن مقبول (چھانگا مانگا)،محمد حمزہ بن لیاقت(سردارآبادفیصل آباد)،عون بن عبدالشکور (سردارآباد فیصل آباد)،محمد حسن بن امتیاز(سردارآبادفیصل آباد)، محمد شہریار بن اشرف (خیرپور سادات)،سید عاطف شاہ بن سید اعجاز شاہ(مدینۃُ الاولیاء ملتان)، معراج رسول بن محمد اسماعیل(لالہ موسی)، محمد علیان بن زاہد (جلال پورجٹاں)،عاشر بن رمضان(نہنگ، پنجاب)، طلق حسن بن اللہ بخش (فروکہ،پنجاب) مسجد اور جائے نماز کا افتتاح:٭مجلس خدّام المساجد کے تحت اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد فیضانِ مصطفیٰ کا  رکن ِ شوریٰ و نگران مجلس خدامُ المساجد حاجی سید محمد لقمان عطّاری نے افتتاح فرمایا اور مسجد میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا نیز  ٭اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں ہی جامع مسجد امّ مہروز قادری اور ٭زم زم نگرحیدر آباد میں جائے نماز فیضانِ غوثِ اعظم کا  بھی افتتاح ہوا۔  مدنی قافلے:٭مجلسِ مدنی قافلہکے تحت 4،3،2 اور 5،4،3 فروری 2018ء کو پاکستان بھر سے  کم و بیش چھ ہزار تین سو اکیاسی( 6381 )مدنی قافلوں میں چوالیس ہزارچھ سوستر (44670) عاشقانِ رسول نے مدنی قافلوں میں سفر  کی سعادت حاصل کی۔جبکہ تادمِ تحریر  12 ماہ کے مدنی قافلوں میں تین سو (300) اسلامی بھائی صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں مدنی کام اور دین کا پیغام عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔کورسزکی مدنی خبریں:٭مجلسِ امامت کورس  کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس وقت پاکستان میں 16 مقامات پر امامت کورس جاری ہیں جن میں تقریباً دوسو اٹھائیس (228) اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل فرما رہے ہیں۔ مجلس مَدَنی کورسز کے تحت پاکستان میں یکم (1st)تا 15 فروری 2018ء تک 35 مقامات پر درج ذیل مدنی کورسز کا سلسلہ ہوا:٭”63 دن مدنی تربیتی کورس“٭”12 دن کا 12مدنی کام کورس“٭”7 کا دن فیضانِ نماز کورس“٭”12 کا دن اصلاحِ اعمال کورس“ ان مدنی کورسز میں پانچ سوچھیالیس (546) اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مدنی کام:مجلسِ مزاراتِ اولیا کے تحت ٭ سمندری بابا حضرت  غلام نبی شاہ کشمیری (باب المدینہ کراچی) کے عرس کے موقع پر رکنِ شوریٰ و نگران مجلس المدینۃ العلمیہ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی ٭اوچ شریف (ضلع بہالپور پنجاب پاکستان) میں  حضرت سیدنا جلال الدین سرخ پوش  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے  749ویں عرس مبارک کے موقع   پر رُکنِ شوریٰ   حاجی محمد اسلم عطاری نے   سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔کئی شہروں سے ایک سوتیس(130)مدنی قافلوں نے شرکت کی جس میں تقریباً ایک ہزارپچاسی (1085) عاشقانِ رسول تھے نیزباب المدینہ کراچی میں ٭حضرت سيد عبدالرزاق شاہ يعقوبی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کورنگی) ٭حضرت سخی سيدمحمدسلطان شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (کالاپُل) اور ٭داداحضور حضرت سيد نوبت علی شاہ  رحمۃ اللہ علیہ (اورنگی ٹاؤن) کے  عرس مبارک  میں بھی مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی، اعراس کے موقع پر قراٰن خوانی، سنّتوں بھرے اجتماعات، تقریبا ایک سوچھیالیس(146)مَدَنی حلقوں،کم و پیش دوسوپینتالیس (245) چوک درس اور دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ  بھی رہا۔کُتُب میلہ(Book fair) میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ:٭مرکز الاولیاء لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم (Auditorium)میں کتب میلہ (Book Fair) منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا بستہ (Stall) بھی لگایا گیا۔ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی  بڑی تعداد نے اس کا وِزِٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں: ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت زم زم نگر حیدرآباد میں ایک سندھی نیوز چینل آواز نیوز  کے بیورو آفس میں صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب  عطاری  نے  سنتوں بھرا  بیان  فرمایا۔ جو آواز نیوز پر مکمل  نشر بھی کیا گیا۔ ٭مجلس وکلا کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر، پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (خیبر پختون خواہ)، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  ہری پور(خیبر پختون خواہ) میںسنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ مجلسِ اِصلاح برائے فنکار کے تحت  22 جنوری 2018ء کو مرکز الاولیاء لاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ 31 جنوری 2018ء کو زم زم نگر حیدر آباد میں  سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، ان اجتماعات میں تقریباً 300فنکاروں نے شرکت کی۔ ٭مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت موسیٰ لین (باب المدینہ کراچی)  میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں گُونگے، بہرے اور نابینا افراد سمیت تقریباً 700 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی) جبکہ مرکزالاولیاء لاہور میں مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا شرکا کی تعداد  400 رہی۔ ٭مجلس  اصلاح برائے قیدیان کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں قائم نیشنل اکیڈمی فار پریزن میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا٭مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی (مرکز الاولیاء لاہور)،وندر (بلوچستان)، ضیاءکوٹ (سیالکوٹ)، ملیر (باب المدینہ کراچی)، زم زم نگر (حیدر آباد)،سرائے عالمگیر (جہلم،پنجاب)کے گورنمنٹ  ڈگری کالج،شیخوپورہ کے ایک پرائیویٹ کالج اور میرپور خاص(بابُ الاسلام سندھ) کے مختلف اسکولوں ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت گورنمنٹ کورٹ خواجہ سعید اسپتال،گورنمنٹ لاہور جنرل اسپتال،شیخ زید اسپتال، گورنمنٹ چلڈرن اسپتال مرکز الاولیاء (لاہور)، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال (قصور)، گورنمنٹ پنجاب میڈیکل کالج سردارآباد (فیصل آباد) میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، لیکچرارز، کیمیسٹس، اکاؤنٹینٹس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے درمیان٭مجلسِ حکیم کے تحت ہمدرد یونیورسٹی اور ہمدرد پروڈکشن (باب المدینہ کراچی)،قرشی یونیورسٹی اور قرشی پروڈکٹس(مرکزالاولیاء لاہور)، اجمل پروڈکٹس،حطار سبزپور سمیت 18 مقامات پر٭مجلس حج و عمرہ کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ باب المدینہ کراچی ٭مجلس ماہی گیر کے تحت گڈانی (بلوچستان) کے ساحلِ سمندر اورگوٹھ سیف اللہ آباد، بِھٹ شاہ  سمیت باب الاسلام سندھ کے اندرونی گوٹھوں میں٭مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت موبائل مارکیٹ(زم زم نگر،حیدر آباد)،ٹھٹھہ (باب الاسلام سندھ)، سبزپور(ہری پور،خیبر پختون خواہ) کی مارکیٹ، فیضانِ مدینہ رحمت آباد (ایبٹ آباد،خیبر پختون خواہ)، پشاور کے قصّہ خوانی بازاراور ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقوں اور تاجران سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت  حاجی محمد فرحان  خان آفندی (صدریونین آف جرنلسٹ،زم زم نگر حیدرآباد) کے  گھر، ڈسٹرک پولیس لائن  نارووال میں ڈی ایس پیز(DSPs) اور پولیس افسران کے درمیان مدنی حلقوں   کا  اہتمام کیا گیا  جبکہ ٭مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کے تحت  شیخوپورہ کے کرکٹ  اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں قومی کرکٹرز یاسر شاہ، رانا نوید الحسن، اورمحمد آصف  نے بھی شرکت کی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و شخصیات سے ملاقاتیں: عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ اوردیگر ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ ان علما اور شخصیات سے ملاقات کی:٭مولانا سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری صاحب(ناظم جامعہ محمدیہ غوثیہ  راولپنڈی)٭مفتی محمداشرف چشتی صاحب (دارالافتاء گولڑہ شریف)٭قاری عصمت اللہ سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ رحمانیہ رضویہ سوہاوہ،ضلع جہلم) ٭مفتی محمد رفیق الحسنی صاحب (مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ مدینۃ العلوم گلستان جوہر باب المدینہ کراچی) ٭علّامہ مولوی احمد شاہ فیاضی صاحب (مدرس جامعہ عروسیۃ القادریہ عربک کالج کولمبو) ٭پیرسیّد محمدعلی شاہ چشتی صاحب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ نگر غلہ ڈیھر شریف نوشہرہ) ٭مفتی ڈاکٹر محمد احمد مصباحی صاحب (ناظم مدرسہ ضیاء العلوم التفات گنج امبیڈ نگر یو پی ہند) ٭مولانا اشفاق مصباحی صاحب (مدرس جامعہ فاروقیہ بھوچپور مراد آباد ہند)٭مولانا ضیاءالحق نقشبندی صاحب (مہتمم و مدرس دارالعلوم حنفیہ رضویہ مرکزی عیدگاہ ٹنڈوالہ یار) شخصیات سے ملاقاتیں: دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ،مجلس نشرو اشاعت  اوردیگراسلامی بھائیوں  نے گزشتہ ماہ ان   شخصیات سے ملاقات کی:٭محسن شاہنواز رانجھا(وفاقی وزیرِ قانون و انصاف )٭چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں(M.P.A )٭چوہدری  فیصل فاروق چیمہ (M.P.A  )٭ملک صدام حسین اعوان(چیئرمین یوتھ ضلع کونسل گلزارطیبہ سرگودھا) ٭چوہدری ممتاز احمد لاہلوں (M.P.A ) ٭ڈائریکٹر حج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(حاجی کیمپ)٭کمرشل مینیجر ایئرپورٹ (جناح ایئرپورٹ،باب المدینہ کراچی)٭خواجہ عمران نذیر (وزیر صحت پنجاب) ٭محمدفرحان (اونر ہاٹ فوڈ ملٹی نیشنل برینڈ)٭معظم فاضل (سیکرٹری آفس آفیسر مباحثاجات پنجاب اسمبلی) ٭قمرالزماں(پرسنل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان)٭عمر اعجاز (پروٹوکول آفیسر چئیرمین سینٹ پاکستان) ٭مہتاب وسیم (ڈپٹی سیکریٹری،پرسنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب)٭ظہور احمد(ڈپٹی سیکرٹری،سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب) ٭شاہد حسین(CMITانچارج چیف منسٹر پنجاب انسپیکشن)٭شیخ روحیل اصغر (MNA) ٭چوہدری اختر علی(MPA)٭میاں حامد معراج  (MNA) ٭طارق مسعود یاسین (ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب) ٭غلام محی الدین (ڈائریکٹر ویلفئیر پنجاب)٭عارف قریشی (سیکشن آفیسر ہیلتھ) ٭میاں محمود (ڈپٹی مئیر) ٭خواجہ احمد حسان(مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب) ٭منیر چشتی (سابقہ آئی جی ریلوے پولیس پاکستان)٭چوہدری محمد ریاض (کمشنر پنجاب لیبر منی منرلز ڈائریکٹر) ٭جاوید انور(جی ایم پاکستان ریلویز) ٭ڈاکٹر عثمان انور (ڈائریکٹر FIAپنجاب) ٭ناصر بوسال (MNA Special Assistant to Prime Minister) ٭شاکر بشیر اعوان(MNA)٭زوار خان کنڈی (MNA) ٭محمد خان اچکزئی (MNA) ٭نوید(MNA) ٭لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان (مشیر برائے قومی سلامتی) شخصیات کا مدنی قافلے میں سفر:رُکنِ شوریٰ ونگران مجلسِ رابطہ حاجی محمد وقار المدینہ عطّاری نے  11،10،9 فروری  2018ء کو  مجلسِ رابطہ، مجلسِ نشر و اشاعت اور مجلس فیضانِ مرشد کی ان شخصیات کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کیا:٭سردار سلیم احمد (سابقہ ڈیفنس منسٹر، اسلام آباد) ٭اصغر علی (ڈپٹی سیکٹری فنانس و اکنامک افیئرز، اسلام آباد)٭انیس الرحمٰن (مالک سوہنی دھرتی چینل،اسلام آباد)٭محمد اسلم گوندل(ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان)٭راجہ بشارت(ایکس ڈی پی او، اسلام آباد) ٭وقار احمد اعوان(ڈپٹی ڈائریکٹر CDAپاک سیکرٹریٹ)٭محمد اکبر(PA ٹو ڈی جی PTCL) ٭ميجر طاہر صادق(MNA اٹک) ٭نوید جمال (سینئر صحافی، نمائندہ تسنیم نیوز (ایران)، نمائندہ  آن لائن پارلیمنٹ بیٹ) ٭اطہر خان (سپریم کورٹ بیٹ، انگلش کالم نگار، میگزین انچارج پاکستان ٹائمز)٭غلام نبی کشمیری(کالم نگارایکسپریس خبریں)

 مدنی مراکز ،جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ میں شخصیات کی آمد: ٭مفتی خلیل احمد جان الازہری صاحب(دارالعلوم اشرفیہ مجددیہ ویھڑ شریف بھان سعید آباد ضلع جامشورو) ٭مولانا عمران صاحب ٭مولانا ساجد قادری صاحب (خطیب جامع مسجد حیات النبی شہداد پور) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ ٭مولانا غلام سرور چشتی صاحب (اسلام آباد)نے جامعۃ المدینہ کالا باغ(باغ عطارضلع میانوالی) ٭مولانا محمدزبیر  صاحب (کھڑی شریف کشمیر) نے مدرسۃ المدینہ  فیضانِ عطار والسال (Walsall) یوکے اور ٭حضرت مولانا حافظ عبدالغفور چشتی صاحب (امام و خطیب دارلعلوم گھمگول شریف لانگ سائٹ ) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مانچسٹر  کا دورہ فرمایا۔جبکہ٭رضا ہارون اور خلیلاللہخان کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ (Stechford برمنگھم یوکے) آمد ہوئی۔ شامی علمائے کرام کا مبلغین دعوت اسلامی کے ہمراہ  پاکستان کے  7 شہروں کا  سفر:دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ملکِ شام سے آئے ہوئے علمائے کرام شيخ محمد بن محمد بن محمد القصير حلبی حفظہ اللہ،شيخ صفوان حمیجو حلبی حفظہ اللہ ،شيخ ايمن ياسر بكار  دمشقی حفظہ اللہ اور شيخ عبداللہ بن حسن حسين حلبی حفظہ اللہ نے مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ  پاکستان کے 7 بڑے شہروں کا  سفرفرمایا۔کچھ  جھلکیاں:٭باب المدینہ کراچی میں عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃالعلمیۃ، جامعۃ المدینہ، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا دورہ فرمایا۔نیز شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ سے ملاقاتوں کا سلسلہ  بھی رہا۔٭زم زم نگر حیدرآباد میں جامعۃ المدینہ فیضانِ مَدینہ کا دورہ فرمایا نیز مقامی علمائے کرام صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر   صاحب (مہتمم جامعہ و شیخ الحدیث جامعہ رکن السلام  جامعہ مجددیہ)اورمولانا حافظ ارشد  قادری صاحب( مہتمم جامعہ  نور الھُدی) سے ملاقات بھی فرمائی٭مدینۃ الاولیاء ملتان میں جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ،جامعۃ المدینہ اشاعتُ الاسلام اور دارُ المدینہ للبنین کا دورہ فرمایا نیز مقامی عالمِ دین علّامہ  سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب (شیخ الحدیث  جامعہ انوارالعلوم) سے ملاقات فرمائی ٭سردار آباد فیصل آباد میں مرکزی جامعۃ المدینہ کا دورہ فرمایا اور طلبہ کو مدنی پھول عطا فرمائے نیز المدینۃ العلمیۃ سردارآباد کا بھی دورہ فرمایا ٭اسلام آباد اور راولپنڈی میں جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کا دورہ فرمایا اور مقامی عالمِ دین حضرت مولانا ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی صاحب (پرنسپل جامعہ اسلام آباد) سے ملاقات فرمائی اور٭مرکزالاولیاءلاہور جوہرٹاؤن میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ اور جامعۃ المدینہ آن لائن   کا وزٹ کیا اور طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز حضرت مولانا رضاء المصطفٰی نقشبندی صاحب (شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ رسولیہ شیرازیہ) سے ملاقات بھی کی۔ ایوانِ اقبال میں سنتوں بھرا اجتماع: دعوتِ اسلامی کے تحت 16 فروری 2018ء  کو  ایوانِ اقبال مرکزالاولیاء  لاہور  میں  سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا، جس میں رکنِ شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چند کے نام: ٭ڈائریکٹر جنرل (ر) اشفاق احمد کھرل( پاکستان واپڈا )٭ رانا محمد حنیف (ڈائریکٹر پنجاب سوشل سکیورٹی) ٭نوید کھوکھر (ڈائریکٹر پنجاب سوشل سکیورٹی) ٭طارق فاروق (ڈائریکٹر پنجاب سوشل سکیورٹی)٭ کاشف بٹ(اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی جی پنجاب ایگزیکٹو) ٭سعید احمد(اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹو آئی جی پنجاب فار ایگزیکٹو) ٭محمد لیاقت (پنجاب گورنمنٹ ڈویلپرز)٭محمد جمیل بٹ(پی ایس او اسپیکر پنجاب) ٭وحید عالم خان (ایم این اے)٭ میاں محمد اسلم(ایم پی اے) ٭ماجد ظہور (ایم پی اے)٭محمد سعید(ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب) ٭عارف قریشی(سیکشن آفیسر ہیلتھ) ٭واصف علی (پرائیویٹ سیکرٹری ٹو ڈی جی پنجاب پبلک ریلیشن آفیسر) ٭محمد مشتاق مغل (ڈپٹی مئیر واہگہ ٹاؤن) ٭چوہدری انور ساجد (سپریٹنڈنٹ ٹو ڈی سی لاہور)٭صوفی امین(مالک ماسٹر پینٹ)٭میاں تنویر (مالک جابر پینٹ) ٭محمد ذیشان( مالک NCCAکارگو کمپنی)۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف مدنی کورسز: بابُ المدینہ( کراچی)،زم زم نگر حیدرآباد، مدینۃ الاولیاءملتان سردارآباد(فیصل آباد)، گلزارِطیبہ (سرگودھا)، گجرات، اور اسلام آبادمیں واقع اسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیَت گاہوں میں یکم (1st)جمادی الاولٰی1439ھ سے 12 دن کا   فیضانِ قراٰن کورس   جبکہ 5 جمادی الاولٰی1439ھ   سے 12 دن کا  اِصلاح اعمال کورس کروایا گیا، تقریباً532اسلامی بہنیں ان دونوں مدنی  کورسز میں شریک ہوئیں۔ فیضانِ قراٰن کورس  میں بِالْخصوص درست قراٰن پڑھنے کی جبکہ اِصلاح اعمال کورس  میں بِالْخصوص مدنی انعامات کی عملی مشق کروائی جاتی ہے ٭ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مدنی  تربیت کے لئے ہند میں 12 دنوں پر مشتمل  مختصر آن لائن کورس ”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کروایا گیا ، کم و بیش 81 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭ مختصر آن لائن کورس ”اپنی نَماز درست کیجئے “ کے ذریعے  اسلامی بہنوں کو وضو، غُسْل او ر نَماز کے ضَروری مسائل سکھانے  کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ دِنوں امریکہ اور اٹلی میں6 مختلف درجوں میں  118 اسلامی بہنوں نے یہ کورس کرنے کی سعادت پائی نیز ہند میں4مختلف  مقامات پر 103 اسلامی بہنوں کی” تربیتِ اولاد کورس“ میں  شرکت ہوئی۔ فیضان شریعت کورس میں داخلے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ  وَجَلَّ  مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت درس نظامی (عالمہ کورس)کے علاوہ فرض علوم پر مشتمل25 ماہ کا”فیضانِ شریعت کورس “بھی کروایا جاتا ہے جس میں سال میں 2مرتبہ ذوالقعدۃ الحرام اور ربیعُ الآخرمیں نئے درجات کا آغاز ہوتا ہے۔ربیعُ الآخر 1439 ہجری میں پاکستان میں 137 جبکہ بیرون ملک 11مقامات پر”فیضانِ شریعت کورس “کےنئے درجات کا آغاز ہوا جن میں مجموعی طور پرکم و بیش 2624 طالبات نے داخلہ لیا۔نئے جامعاتُ المدینہ للبنات  کا آغاز: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس جامعۃ المدینہ لِلبَنات کے تحت پاکستان میں آٹھ مقامات گُجّو(ضلع ٹھٹھہ)، ڈھرکی(ضلع گھوٹکی)، شہداد پور(باب الاسلام سندھ)،دیپال پور(ضلع اوکاڑہ)،لنگرپور(ضلع جہلم)،نیل کوٹ ،قادرپوراں(مدینۃ الاولیا ملتان)، اور برما ٹاؤن(اسلام آباد) جبکہ بیرونِ ملک بریڈ فورڈ( UK) میں نئے جامعاتُ المدینہ للبنات(اسلامی بہنوں کے جامعاتُ المدینہ)  کا آغاز ہوچکا ہے۔ تادمِ تحریر ملک و بیرونِ ملک 266 جامعات المدینہ للبنات  قائم ہو چکے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی اِحْسَانِہٖ مدرسۃالمدینہ للبنات کی تقریب اسناد28 :جنوری 2017 بروز اتوار پورے پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت ڈویژن /کابینہ سطح پرمدنی منیوں میں اجتماع تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔ جس کی  ایک خصوصیت یہ تھی کہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس اجتماع تقسیم اسناد میں اہم ذمہ داران، شخصیات، مدنیہ اسلامی بہنوں اور سرپرست (مثلا والدہ،بڑی بہن وغیرہ) کی خصوصی شرکت بھی ہوئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سےمدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ قراٰن کریم مکمل کرنے والے مدنی منوں اور مدنی منیوں کو اسناد دی گئیں۔ حفظ کرنے والیوں کی تعداد5229 (پانچ ہزار دوسو انتيس)اور ناظرہ مکمل کرنے واليوں کی تعداد 20580(بیس ہزار پانچ سو اسی) رہی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

قبولِ اسلام کی بہاریں:٭28 جنوری 2018ء کو ساؤتھ افریقہ میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ سفر ایک غیر مسلم ڈرائیور پر انفرادی کوشش کی جس کی برکت سے وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ان کا اسلامی نام  محمد دانیال رکھا گیا ٭5فروری 2018ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بنگلہ دیش میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا٭4 فروری 2018ء کوافریقی ملک یوگنڈا (Uganda)میں مدنی قافلے  کے عاشقانِ رسول کی  انفرادی کوشش  کی برکت سے ایک غیر مسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگیا۔ان کا اسلامی نام محمد حسان رکھا گیا ٭ یوگنڈا (Uganda)میں ہی 13فروری 2018ء کو مدنی دورہ کی برکت سے ایک جبکہ ٭14فروری 2018ء کو 2غیرمسلموں نے مبلِّغ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ اِن تمام نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی اسلامی تربیت کا بھی اہتمام بھی کیا گیا۔

 

نگرانِ شوریٰ کے بیرونِ ملک سفرکی جھلکیاں

 ساؤتھ کوریا:مرکزی مجلسِ شوریٰ  کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامدمحمدعمران عطّاریمُدَّظِلُّہُ الْعَالِینےجنوری2018ءمیں ساؤتھ  کوریا کا سفر فرمایا۔٭25 جنوری ، بعد نمازِ عشاء،  کوریا کے دار الحکومت سیول(Seoul) کے ایک ریسٹورنٹ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا، مقامی تاجران اور یونیورسٹیز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ ٭26 جنوری، نمازِ جمعہ سےقبل بیان فرمایا اور بعد نمازِ عصر اسلامی بہنوں کے اجتماع میں بیان فرمایا جبکہ بعد نمازِ عشاء  فیضانِ مدینہ ایچھن(Icheon) میں تاجکستانی، ازبکستانی اور کرغستانی مسلمانوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔٭27 جنوری، بعد نمازِ عصر  کورین مسلمانوں کے درمیان  مدنی حلقہ لگایا گیا جبکہ بعد نمازِ عشاء آنسان (Ansan) شہر کے ایک ہوٹل میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا، کثیرعاشقانِ رسول شریک ہوئے۔٭28 جنوری، بعد نَمازِ مغرب تھیگو(DAEGU) شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا بعدِ بیان ذمہ داران کی مدنی  تربیَت کا مدنی حلقہ بھی لگایا۔٭29 جنوری، جائے نماز فیضانِ جمالِ مصطفےٰ بکبو (Bukbu) بس ٹرمینل میں دُعائے افطار اجتماع ہوا، اس کے بعد نگرانِ شوریٰ نے قریبی شہر جیلیانگ(Jillyang)  کی ایک مسجد میں مدنی حلقے میں شرکا کو مدنی پھول عنایت فرمائے۔اور کیمہے (Gimhae)  میں ائمۂ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا۔تھائی لینڈ:فروری 2018ء میں نگرانِ شوریٰ نے تھائی لینڈ کاسفر فرمایا جہاں مختلف مقامات (بنکاک Bangkok، ایوتھیا Ayutthaya،سکھم وِت Sukhumvit، پھوکیت Phuket) پر مدنی کاموں میں شرکت فرمائی۔ جدول کی کچھ جھلکیاں: ٭2فروری، بعد نمازِجمعہ بنکاک میں مقامی عاشقان رسول کا مدنی حلقہ ہوا جبکہ بعد نمازِعشاء انجمن آڈیٹوریم میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں پاکستان، ہند، افریقہ اور تھائی لینڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ٭3فروری، بعدنمازِ ظہربنکاک کے علاقے  پتنہ کان (Pattanakan)  میں مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جبکہ بعدعشاءافریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول ودیگر مقامی اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا،اس کے بعدہفتہ وارمدنی مذاکرے میں بذریعہ مدنی چینل  شرکت کی۔ ٭5فروری، قوراٹ(Korat) شہر میں سنتوں بھرےاجتماع میں بیان فرمایا۔ ٭6فروری بنکاک فیضانِ مدینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ ٭7فروری، تھائی لینڈ کے شہر ایوتھیا (Ayutthaya) میں واقع دربارعالیہ حضرت محمود اللہ یار  علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار پر حاضری دی۔

شعبہ جات کی مدنی خبریں:٭مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے تحت جے پور(Jaipurراجستان،ہند)میں دُعائے صِحّت اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ ٭مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت ہند کے شہر موڈاسا (گجرات، ہند)،  حاجی علی نگر(ممبئی ہند)اوریوکے کے شہر بریڈ فورڈ اور لندن  میں سنتوں بھرے اجتماعات جبکہ ہُبلی(Hubli ہند) میں مدنی حلقہ ہوا۔نیز مبلغِ دعوت اسلامی و رُکنِ شوریٰ سید عارف على عطاری نے جمشید پور میں منعقد سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔٭مجلس تجہیزوتکفین کے تحت کشمیر، جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی (بارشیBarshi،ہند)، کانپور(ہند)، بُندکی(Bundki) فتح پور (اترپردیش ،ہند)، باندہ (Banda یوپی ،ہند)،جودھ پور(Jodhpur،ہند) سمیت ہند کی مختلف ریاستوں میں D.V.D مدنی حلقوں اور اجتماعات   کا  سلسلہ ہوا۔ جس میں عاشقانِ رسول کو غسلِ میت، تکفین اور تدفین وغیرہ کے احکامات سکھائے گئے۔ ٭مجلس تاجران کے تحت ملائیشیا کی ایک مارکیٹ اور ملائیشیا کے شہر کوالالمپور (Kuala Lumpur)میں ایک مقامی  ہوٹل میں مدنی حلقہ لگایاگیا۔جس میں پاکستان  تاجران ایسوسی ایشن کے صدر مَلِک ریاض اور ہوٹل کے مالک (Owner) سمیت کئی تاجراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔٭مجلس مدنی انعامات کے تحت  اٹلی (Italy) کے شہر کومو(Como)، لوڈی(Lodi) اور روم، ہند کے شہر جمشیدپور، اور بنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔مدنی کورسز:٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ   ! مجلسِ امامت کورس  کے تحت اس وقت ہند،بنگلہ دیش اور یوکے کے 8مقامات پر173اسلامی بھائی امامت کورس کررہے ہیں۔ ٭مجلس مدنی کورسز کے تحت  مبارک پور(یوپی ہند) اندور (ہند) میں 12 دن کا اصلاحِ اعمال  کورس اورسری نگر کشمیر  میں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا۔عاشقانِ رسول کا مدنی قافلوں میں سفر: ٭جنوری اور فروری 2018ءمیں عاشقانِ رسول نے ساؤتھ افریقہ، یوکے کے شہر سلاؤ (Slough)  اور موزمبیق کے شہر ماپوتو (Maputo) جبکہ جاپان سے ساؤتھ کوریا،ملائیشیا کے شہر ملاکا (Malacca) سے کوالالمپور کی جانب، اٹلی کے دار الحکومت روم سے  کارپی(Carpi) شہر جبکہ ملائیشیا، ہانگ کانگ اور ہندسے تھائی لینڈ کی جانب مدنی قافلوں میں سفر کیا۔ ہند میں جنوری 2018ء میں کم و بیش آٹھ سو تیرہ  (813) مدنی قافلوں میں چھ ہزارپانچ سوچون (6554) اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مدنی  کام کورس: دعوتِ اسلامی کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیت کیلئے 3دن کا ”مدنی  کام کورس“ ہند کے  صوبے حیدرآباد دکن کے شہرجدچرلا(Jadcherla) اورریاست تلنگانہ (state Telangana) ضلع محبوب نگر میں28،27،26جنوری2018ء کو ہوا، تقریبًا 23 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔متفرق مدنی خبریں: اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ جنوری 2018 ءمیں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت  شعبۂ تعلیم سے وابستہ 172 شخصیات نے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت فرمائی ، ان شخصیات میں کتب و رسائل پہنچائے گئے،کچھ نے مدرسۃُالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ بھی جمع کروایا۔مجلس رابطہ کے تحت جنوری 2018ءمیں 16 شخصیات تک نیکی کی دعوت پہنچائی گئی، شخصیات اسلامی بہنوں میں  107 مدنی رسائل تقسیم کئے گئے جبکہ 22 اداروں میں درس اِجتماعات کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code