اللہ تعالیٰ کے بارے میں عقائد

*اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک ہے۔*اس کا کوئی شریک نہیں۔* وہی عبادت کے لائق  ہے۔ا سے  کسی نے پیدا نہیں کیا  بلکہ وہ خود ہی  ہمیشہ سے ہے ہمیشہ  رہے گا۔*اس کی ذات وصفات کےسوا کوئی  چیز نہ تھی، پھرسب چیزیں اسی نے پیدا کیں۔*یہ اونچےآسمان، وسیع و عریض زمین، چمکتا دمکتا سورج، روشن چاند، جھلملاتےستارے، بلند و بالا پہاڑ، بڑے بڑے سمندر، بل کھاتےدریا، سردی، گرمی، مختلف قسم کے موسم، ہوائیں، بادل، بارش، انسان، جنات، فرشتے الغرض  کائنات  کی  ہر ہر شَےاسی نے پیدا کی ہے۔*وہی سب کو پالنے والاہے۔ وہ کسی کا محتاج نہیں، سارا جہاں اس کا محتاج ہے۔وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی اسے روک نہیں سکتا۔ اس کے  ارادے کے بغیر کوئی  کام نہیں ہوسکتا۔*نہ وہ کسی کاباپ ہے نہ بیٹا، نہ اس کی کوئی  بیوی ہے، وہ ایسی تمام چیزوں سے پاک ہے۔* اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی موت، زندگی کا مالک ہے۔وہ ہر چاہت پرقادر ہے۔اس  میں  ہر کمال  و خوبی پائی جاتی ہےاور وہ ہر طرح کےعیب  و نقص سے پاک ہے۔*اسی  طرح وہ نیند، اونگھ، اکتاہٹ اور تھکاوٹ جیسی  چیزوں سے بھی  پاک ہے۔*وہ ہر ظاہر و چھپی شے کو جانتا ہے۔ ہر ہلکی سے ہلکی آواز کو سنتا اور ہر باریک سے باریک چیز کو دیکھتا ہے بلکہ وہ تو دِل کے رازوں، اِرادوں، وَسْوَسوں اور خیالات کوبھی جانتا ہے۔*وہجسم سے پاک ہے۔ وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے۔ وہ اچھے کاموں سے خوش اور برے کاموں سے ناراض ہوتا ہے۔*وہی مظلوموں  کی مدد کرتا اور بیماروں کو شفا دیتا ہے۔*اس کے  غضب سے ہر دم ڈرنا چاہئے  کہ  اس کی پکڑبہت سخت ہے۔ وہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ *اس کا ہر کام  حکمت  بھرا ہے۔ وہ ماں باپ  سے زیادہ  مہربان ہے۔اس کی رحمت  دکھی دلوں  کا سہارا ہے۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،ج1، ص2تا27)


Share

Articles

Comments


Security Code