سارے وسوسے دورکردئیے/مدنی دورہ کرنے والوں کو دعائے عطار

سارے وسوسے دُور کر دئیے

اسلامی بھائی کا صَوتی پیغام: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ! میرا نام محمد حامد رضا عطاری ہے اور میں  بانٹوا ٹاؤن گلستانِ مصطَفٰے، باب المدینہ (کراچی) کی مسجدکاخادم ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی مذاکرے“ میں  ارشاد فرمایا: جو اسلامی بھائی عمامہ شریف نہیں  باندھتے، مدنی سُوٹ نہیں  پہنتے یا بھلے پینٹ شرٹ پہنتے ہیں  اور وہ مدنی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  تو ان کو(دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  کی) ذمہ داری دی جائے۔ مَاشَآء َ اللّٰہ  کافی اسلامی بھائی میری مسجد میں  آئے اور بہت خوش ہوئے اور انہوں  نے اپنے جذبات کچھ اس طرح  بیان کئے: امیرِ اہلسنّت نے ہمارے بہت سارے وسوسوں  کی کاٹ فرما دی، کیونکہ ہم سوچتے تھے کہ ہم عمامہ شریف نہیں  باندھتے، مدنی سُوٹ نہیں  پہنتے، اجتماع میں  نہیں  جاتے، پتا نہیں  امیرِ اہلسنّت ان وجوہات کی وجہ سے ہمیں  اپنے قریب کریں  گے یا نہیں ! پتا نہیں  امیرِ اہلسنّت ہم سے محبّت کرتے ہیں  یا نہیں ! مگر جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی مذاکرے“ میں  یہ ارشاد فرمایا: جو اسلامی بھائی عمامہ شریف نہیں  باندھتے، مدنی سُوٹ نہیں  پہنتے یا بھلے پینٹ شرٹ پہنتے ہیں  اور وہ مدنی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  تو ان کو ذمہ داری دی جائے، تو ہم بہت خوش ہوئے کہ باپا نے ہمارے سارے وسوسے دُور کر دیئے، ہم (بھی) دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ، امیرِ اہلسنّت کی محبت پہلے بھی دل میں  تھی، اب اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہم امیرِ اہلسنّت سے بہت خوش ہیں  اور اب ہم اِنْ شَآءَ اللّٰہ اجتماع میں  بھی آئیں  گے اور مدنی کام بھی کریں  گے۔اسلامی بھائیوں  میں  مدنی کام کرنے کا جذبہ بڑھ گیا ہے،اللّٰہ تَعَالیٰ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ سلامت رکھے، اللّٰہ تَعَالیٰ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو دنیا و آخرت کی بھلائیوں  سے مالا مال کرے۔(اٰمین)

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے

 حوصَلہ افزائی کا صَوتی پیغام:

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے مبلغ ِ دعوتِ اسلامی حامد رضا عطار ی،

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!

مَا شَآءَ اللّٰہ! (آپ نے) رنگین کپڑے اور ٹوپی والے میرے مدنی بیٹوں  کے بارے میں  خوب مدینہ مدینہ جذبات بھیجے، سُن کر مزا آگیا اور دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ ہماری دعوتِ اسلامی کی مدنی عمارت کے لئے ایک ایک تنکا ہمیں  چاہئے، ایک تنکا بھی کم نہیں  ہونا چاہئے، سب کو سینے سے لگا کر ہم کو آگے بڑھانا ہے اور دین کی خدمت، سُنّیت کی خدمت کرنی ہے اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کے ڈنکے بجانے ہیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔مَا شَآء َ اللّٰہ! اللّٰہ اور برکت دے، بیٹے !آپ ایک ماہ کا ایسا مدنی قافِلہ تیار کریں  کہ جس میں  وہ سارے اسلامی بھائی ہوں  جو آپ کے پاس تشریف لائے تھے، جن کے تَأَثُّرات آپ نے مجھے دیئے۔ ان سب کو میرا گیارہویں  شریف کی نسبت سے گیارہ (11)بار سلام بھی کہیے گا اور ان سب کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں  آپ خود لے کر جائیں  اور مجھے یہ خوشخبری بھی بھیجیں  کہ کب سفر ہو رہا ہے؟ اور ان سب کو ماہِ رَمضانُ المبارَک (1438ھ) کے پورے مہینے کے اعتِکاف کے لئے بھی تیار کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدینہ مدینہ ہوجائے گا اور آپ کے علاقے میں  مدنی کاموں  کی خوب خوب مدنی بہاریں  آجائیں  گی۔ سب اسلامی بھائیوں  کو میرا سلام کہیے گا۔ بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

روزانہ ”مدنی دورہ“  کرنے والوں  کو دعائے عطاّرؔ

اسلامی بھائی کا صَوتی پیغام: ابو جیلانی محمد عابد عطاری پاک نوری کابینہ ڈویژن نگاہِ مرشد علاقہ ضیائی (سیکٹر 11جے، نیو کراچی) باب المدینہ (کراچی) سے عرض گزار ہوں : ہمارے علاقے میں  شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر روزانہ ”مدنی دورہ“ کے لئے مجلس بنا دی گئی ہے، مجلس کے ارکان سَیِّد اطہر عطاری، افضل عطاری اور راشد عطاری ہیں ۔ مجلس نے (روزانہ ) ”مدنی دورہ“ کی ترکیب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن شروع کر دی ہے اور آج 6 دن ہوچکے ہیں ۔ آپ کی بارگاہ میں  عرض ہے کہ مزید (دعوتِ اسلامی کے) بارہ (12) مدنی کاموں  میں  برکت و استقامت، میری، میرے والدین اور اَہل و عیال کے لئے بے حساب بخشش و مغفرت کی دعا سے نوازتے ہوئے اسی سال چل مدینہ کی اجازت بھی عطا فرما دیجئے۔ میری تمنا ہے کہ میرا مدنی مُنّا جیلانی رضا عطاری بھی بَاعمل عالمِ دین  ”مدنی“ بن جائے۔ اللّٰہ تَبَارَکْ وَ تَعَالٰی آپ کو سلامت رکھے اور ہمیں  آپ اور آپ کی آل کی غلامی میں  استقامت نصیب فرمائے۔اٰمین۔

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے

حوصَلہ افزائی کا صَوتی پیغام:

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میرے میٹھے میٹھے مدنی بیٹوں  ابو جیلانی محمد عابد عطاری، شہزادہ ٔعالی وقار سَیِّد اطہر عطاری، افضل عطاری، راشد عطاری، نوری کابینہ (نیو کراچی)، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ! مَا شَآءَ اللّٰہ، تَبَارَکَ اللّٰہ، تَقَبَّلَ اللّٰہ، (یعنی اللّٰہ تَعَالیٰ قبول فرمائے) کہ آپ کے یہاں  روزانہ ”مدنی دورہ“ شروع ہوچکا ہے۔ واہ! واہ! واہ! کیا بات ہے مدینے کی! اللّٰہ تَعَالیٰ آپ سب کو استقامت عنایت فرمائے، آپ کی کاوِشیں  قبول ہوں ، اخلاص کے ساتھ یہ سلسلہ نہ صرف جاری رہے بلکہ بڑھتا رہے، اللّٰہ تَعَالیٰ آ پ حضرات کو اس میں  دن گیارہویں  اور رات بارہویں  ترقی عطا کرے، اے کاش! صد کروڑ کاش! میرا ہر مدنی بیٹا روزانہ ”مدنی دورہ“ کرتا رہے، کوئی بھی بلا عذر اسے ترک نہ کرے، کاش! ایسا ہوجائے تو شیطان کو سر چھپانے کی جگہ نہیں  ملے گی اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ مساجد میں  نمازیوں  کی تعداد بڑھ جائے گی اور اس میں  ”مسجد بھرو تحریک“ کا ایسا زور ہوگا کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ ہمارا بچہ بچہ نمازی بنے گا، خوب سنّتیں  عام ہوں  گی، عشقِ رسول کے جام تقسیم ہوں  گے اور مدینہ مدینہ مدینہ ہوتا رہے گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ۔ سب اسلامی بھائیوں  کو میرا سلام خصوصاً جو ”مدنی دورہ“ میں  حصّہ لے رہے ہیں  ان سب کو میرا بارہ(12)مرتبہ سلام، بے حساب مغفرت کی دعا کا  مُلتجی ہوں  ،  ”مدنی دورے“ کے سلسلے کو خوب بڑھاتے اور اسلامی بھائیوں  کی تعداد میں  بھی اضافہ کرتے رہئے۔ آپ نے مجھے خوش کیا اللّٰہ تَعَالیٰ آپ سب کو بھی خوش رکھے بلکہ اللّٰہ تَعَالیٰ ہر ”مدنی دورہ“ کرنے والے کو جو روزانہ ”مدنی دورہ“ کرتا ہے اُس کو بے حساب جنت میں  داخل کر کے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس عطا کر کے خوش کر دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

داڑھی کے بال دھونا

٭داڑھی کے بال اگر گھنے نہ ہوں  تو وضو کرنے والے کے لئے جِلد کا دھونا فرض ہے۔٭اگر گھنے ہوں  تو گلے کی طرف دبانے سے جس قدر چہرے کے گرد آئیں  ان کا دھونا فرض ہے اور جو حلقے (یعنی چہرے کی گولائی)سے نیچے ہوں  ان کا دھونا ضروری نہیں ۔٭اگر کچھ بال گھنے ہوں  اور کچھ  گھنے نہ ہوں  تو جہاں  گھنے ہیں  وہاں  چہرے کے گرد کے بال اور جہاں  گھنے نہیں  ہیں  وہاں  جِلد کا دھونا فرض ہے۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،ج1، ص289) ٭داڑھی کے جو بال مونھ کے دائرے سے نیچے ہیں  ا ن کا مسح سنّت ہے اور دھونا مستحب ہے۔(بہارِ شریعت،ج1، ص296)٭غسل میں  داڑھی کے ہر بال کا جڑ سے نوک تک اور ان کے نیچے کی کھال کا دھونا ضَروری ہے(وضو کی طرح گھنے بال والوں کو رعایت نہیں )۔ (ماخوذ اَز بہارِ شریعت،ج1، ص317)


Share

Articles

Comments


Security Code