Book Name:Bad shuguni haram hay
مہاراشٹر(ہند)کے اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں مرضِ عصیاںمیں انتہاء درجے تک مبتلاہو چکاتھا۔ دن بھرمزدوری کرنے کے بعدجورقم حاصل ہوتی رات کواسی سے مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شراب خریدکرخوب عیاشی کرتا،شورشراباکرتا،گالیاں تک بکتااور والدین واہل محلہ کو خوب تنگ کرتا،اسکے علاوہ میں پرلے درجے کا جُواری و بے نمازی بھی تھا۔اسی غفلت میں میری زندگی کے قیمتی ایام ضائع ہوتے رہے آخر کارمیری قسمت کاستارہ چمکا۔ ہوا یوں کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ داراسلامی بھائی سے ہوئی۔ انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دلائی۔مجھ سے انکارنہ ہوسکااورمیں ہاتھوں ہاتھ تین دن کے مَدَنی قافلے کا مسافِربن گیا۔ مَدَنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کی صحبت ملی اوربانیِ دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسا ئل بھی سننے کو ملے۔جس کی یہ بَرَکت حاصل ہوئی کہ مجھ جیسا پکابے نمازی، شرابی و جُواری تائِب ہوکرَنہ صرف نماز پڑھنے والابن گیابلکہ صدائے مدینہ لگانے والا اور دوسروں کومَدَنی قافلوں کامسافِر بنانے والا بن گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری اِنفرادی کوشش سے اب تک 30 اسلامی بھائی مَدَنی قافلوں کے مسافِربن چکے ہیں اور اس وقت میں ایک مسجدمیں مؤذِّن ہوں اورخوب مَدَنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طَرَف لاتے ہوئے سُنّت کی فَضِیْلَتْ اور چَنْد سُنّتِیْں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کرتا ہوں۔ تاجْدارِ رِسالَت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمْعِ بَزمِ ہدایَت ،نَوْشَۂ بَز مِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )