Book Name:Bad shuguni haram hay
ص ۵۷۹) ٭ سُنّت یہ ہے کہ مَرْد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سے اُوپر رہے۔ (مراٰۃ ج۶ص۹۴) ٭مَرد مَردانہ اور عَوْرَت زَنانہ ہی لِباس پہنے۔چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔ ٭ تکبُّر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے۔ تکبُّر ہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے تکبُّر پَیْدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رَہی تو تکبُّر آگیا۔ لہٰذا اَیسے کپڑے سے بَچے کہ تکبُّر بَہُت بُری صِفَت ہے۔(بہارِ شریعت ج۳ص۴۰۹، رَدُّالْمُحتارج ۹، ص ۵۷۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُبْ (۱) 312 صَفحات پرمشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صَفحات کی کتاب ’’سُنّتیں اور آداب ‘‘ہد یّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
تم سُدھر جاؤ گے گر اِدھر آؤ گے
سیکھنے سنّتیں، قافِلے میں چلو
فضلِ مولیٰ سے جب آئیں گے پائیں گے
جذبۂ علمِ دیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پڑھے جانے والے 6دُرودِ پاک