Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مسجد میں داخل ہوں، یاد آنے پر نفلی اعتکاف کی نیّت فرما لیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا بھی جائز ہو جائے گا۔
حضرت سَیِّدُنا ابُودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا، ''جمعہ کے دن مجھ پر دُرُو دِ پاک کی کثر ت کیا کر و، کیونکہ یہ یو مِ مَشہود ہے، اس میں ملا ئکہ حا ضِر ہوتے ہیں اور تم میں سے جوبھی مجھ پردُرُودِ پاک پڑھتا ہے، تو اس کے فارِغ ہونے سے پہلے اس کادُرُود مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔'' میں نے عر ض کیا ،''اور آپ کے وِصا ل کے بعد؟ ''فرمایا ،''اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے زمین پر حرام فرمادیا کہ ،وہ اَنبیا ئے کر ام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اَجسا م کوکھائے ۔''(سنن ابن ماجہ، کتا ب الجنائز ، باب ذکر وفاتہ ودفنہ ،رقم ۱۶۳۷، ج۲، ص ۲۹۱)
بچیں بے کار باتوں سے پڑھیں اے کاش کثرت سے
ترے محبوب پر ہر دَم دُرُودِ پاک ہم مولیٰ
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص99)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے