Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
یارب!میں ترے خوف سے روتا رہوں ہر دَم دِیوانہ شہنشاہِ مدینہ کا بنا دے (وسائل ِ بخشش ،ص۱۱۹) |
توبہ کی قَبولیّت کیسے معلوم ہو ؟
اس کے بعد اس جگہ سے اس یقین سے اُٹھیں کہ رحیم وکریم پروَرْدگار،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے توبہ قَبول فرما لی ہے ۔پھر ایک نئے عزم کے ساتھ نئی اور پاکیزہ زِندگی کا آغاز کریں اور سابقہ گُناہوں کی تلافی میں مصروف ہوجائیں۔حضرت سَیِّدُناامام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:ايک عالِم سے پُوچھا گيا : ايک آدمی توبہ کرے،تو کيااسے معلوم ہو سکتا ہے کہ اس کی توبہ قَبول ہوئی ہے يا نہيں ؟ فرمايا:''اس میں حکم تو نہيں ديا جا سکتا ،اَلبتہ اس کی علامت ہے ،اگر اپنے آپ کو آئندہ گُناہ سے بچتا دیکھے اور يہ دیکھے کہ دل خُوشی سے خالی ہے اوررَبّ تَعالٰیکے سامنے نيک لوگوں سے قريب ہو،بُروں سے دُور رہے، تھوڑی دُنيا کو بہت سمجھے اور آخرت کے بہت عمل کو تھوڑا جانے ،دل ہر وَقْتاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فرائض میں مُنْہَمِک رہے ،زبان کی حفاظت کرے،ہر وَقْت غوروفکر کرے ،جو گُناہ کر چکا ہے، اس پر غم وغُصّہ اور شرمندگی محسوس کرے (تو سمجھ لو کہ توبہ قَبول ہو گئی)۔''(مکاشفۃ القلوب ،الباب الثامن فی التو بۃ ، ص ۲۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی، دِیْنِ متین کی خدمت سَر اَنْجام دینے کیلئے مُتعدَّد شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ،اِنہی میں سے ایک شُعْبہ "مجلس اِصْلاح برائے کھلاڑیان"بھی ہے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تَبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں مُختلف شُعْبہ جات میں خِدْمتِ دین کا مدنی کام سراَنْجام دے رہی ہے، وہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کیلئے بھی