Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
ایک شُعبہ بنام”مجلس اِصْلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیاگیا ہے،جس کابُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے،اس مَدَنی مقصد’’مجھے اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ‘‘کےمُطابِق زِنْدگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس شعبے کے ذِمہ داران کی اجتماعی و اِنفرادی کوشش سے کھلاڑی بھی مدنی انعامات کے عامل،مدنی قافلوں کے مسافر ،ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انسان جب گُناہوں سے توبہ کرلے تو اب اُسے چاہیے کہ سب سے پہلا کام یہ کرے کہ کسی طرح گُناہوں کی مَعرِفت حاصِل کرے ،تاکہ مُستقبِل میں کسی قسم کے گُناہ کے اِرْتِکاب سے بچ سکے،اس کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبوعہ کُتب مثلاً اِحْیاءُ العلوم ،منہاجُ العابدین ،مکاشفۃُ القلوب اورجہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد1،2) کا مُطالَعہ بھی بے حد مُفید ہے ۔پھر ان گُناہوں سے مکمل پرہیز کرے اور ہر اس کام سے بچنے کی کوشش کرے ، جو گُناہ کی طرف لے جانے والا ہو ۔ اس کے علاوہ کثرت سے نیکیاں کرنے میں مَشغُول ہوجائے کہ نیکیوں کے نُور سے گُناہوں کی تاریکی جاتی رہتی ہے، جیساکہ مدنی آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بھی اسی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرمایا:’’ اِتَّبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا گُناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو، وہ اس کو مِٹا دے گی ۔‘‘ (المسند للامام احمدبن حنبل ،حدیث ابی ذر الغفاری ، رقم ۲۱۴۶۰ ، ج ۸، ص ۹۲) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے :