Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
12مدنی کاموں میں سے1مدنی کام ہفتہ وار مدنی مذاکرہ:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے، اس کی برکت سے لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام ’’ مَدَنی مذاکرے‘‘میں اَوّل تاآخرشرکت بھی ہے۔ مَدَنی مذاکرے کی تو کیا ہی بات ہے کہ اس میں شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتاہے اورعِلْمِ دِین کی فضیلت میں آتا ہے کہ حضرت سَیِّدُناابُوذَرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:حُضُورپُرنُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمجھ سےارشادفرمایا:اےابُوذر!(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) تمہارااس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے 100رکعتیں نفل پڑھنےسےبہترہےاورتمہارااس حال میں صُبْح کرناکہ تم نےعِلْم کاایک باب سیکھاہو، جس پر عمل کیا گیاہو یانہ کیاگیاہو،تویہ تمہارےلئے1000رکعت نوافل پڑھنےسے بہترہے۔(ابن ماجہ، کتاب السنة، ج۱، ص۱۴۲، حدیث۲۱۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے،ہاتھوں ہاتھ ہم سب بھی نِیَّت کرتے ہیں کہہرہفتے مَدَنی مُذاکرے میں اَوَّل تا آخر شرکت کو یقینی بنائیں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتےرہیں گے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ( کراچی)کےعلاوہ،ملک و بیرونِ ملک ہرہفتے کئی عاشقانِ رسول،اِنفرادی واجتماعی طورپر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں،کئی مدنی مذاکروں میں خصوصی طورپر مختلف شعبہ ہائےزِندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان مدنی مذاکروں کے قیمتی مدنی پھول،رسائل کی صورت میں بھی مکتبۃ المدینہ سے وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے ہیں،ان مدنی مذاکروں کی اب تک 12اقساط شائع ہوچکی ہیں۔