Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
میں جانا پسند تو ہے مگر اس کے حُصُول والا کوئی عمل کرنا گوارا نہیں کرتے٭جہنَّم سے ڈرنے کا اِقْرار بھی ہے، مگر اعمال خُود کو اس میں گِرانے والے ہیں٭موت کے بَرحق ہونے پر یقین رکھتے ہو، مگر پھر بھی اس کے لیے کچھ تیاری نہیں کرتے٭دُوسروں کے عُیوب تلاش کرنے میں مصروف ہواور اپنے عُیوب سے چشم پَوشی کرتے ہو٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتیں کھاتے ہو، مگر اس کا شکر اَدا نہیں کرتے٭اپنے مُردوں کو اپنے ہاتھوں قبر میں اُتارتے ہو، مگر پھر بھی عبرت حاصل نہیں کرتے۔( پھر خُود ہی سوچو!بھلاتمہاری دُعائیں کیسے قَبول ہوں؟) (وفیات الاعیان ، ۱/۳۹۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صَلوٰۃُ التَّوبہ کی عادت بنایئے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دُعا کے قَبول نہ ہونے کے 10 اَسباب بیان فرمائے ہیں،ہم غور کریں توشاید ہی کوئی سبب ایسا ہو جو ہمارے اندر نہ پایا جاتا ہو۔لہٰذا اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سے راضی ہو اور ہماری دُعاؤں کو قَبول فرمائے تو اس کے لئے ہمیں سچے دل سے توبہ کرنی ہوگی۔توبہ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ حتی الامکان تنہائی میں یا صَلٰوۃُالتَّوبہ پڑھنے والے مدنی انعام کے عاملین عاشقانِ رسول کی صحبت اِختیار کرکے دو (2)رکعت صَلٰوۃُالتَّوبہ پڑھتے رہنے کا معمول بنائیں ،صَلٰوۃُالتَّوبہ والا مدنی انعام کیا ہے، آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں،چنانچہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اسلامی بھائیوں کے72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 16میں فرماتے ہیں:"کیا آج آپ نے کم ازکم ایک بار(بہتر یہ ہے کہ سونے سے قبل) صَلٰوۃُالتَّوبہ پڑھ کر دن بھر کے بلکہ سابقہ ہونے والے تمام گناہوں سے توبہ کر لی؟نیز خدانخواستہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فوراًتوبہ کر کے آیندہ وہ گناہ نہ کرنے کا عہد کیا؟"
اے کاش!اِس مدنی انعام پرعمل کے ساتھ ساتھ دِیگر پیارے پیارے مدنی انعامات پر روزانہ