Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آجہم نے سناکہ سچّی توبہ یہ ہے کہ بندہ گناہ ترک کر دے،جب بندہ اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچّی توبہ کرتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کا ہر نیک عمل قبول فرماتا ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا ہر گناہ معاف فرما دیتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ جب بندے کی توبہ قبول فرماتا ہے تو اُس کے ہر گناہ کے بدلے میں جنّت میں اُس کے درجات بُلند فرماتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ سچّی توبہ کرنے والے کی ہر نیکی کے بدلے جنّتی محل عطا فرماتا ہےاور جنّتی حُوروں میں سے ایک حُورسے اُس کا نکاح فرما دیتا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر توبہ کرنے والاآیندہ اپنے آپ کوگناہوں سے بچتا دیکھے،دِل خوشی سے خالی ہو،بُرے لوگوں سے دُور رہے،تھوڑی دُنیا کو غنیمت جانے،آخرت کے عمل کوتھوڑا سمجھے۔اگر توبہ کرنے والا ہر وقتاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فرامین کی بجاآوری کرے،زبان کی حفاظت کرے،ہر وقت شرمندگی محسوس کرے توقوی اُمیدہے کہ اُس کی توبہ قبول ہو گئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہ نادان جو گناہوں پر قائم رہتے ہوئے توبہ کرتے ہیں،کان کھول کر سُن لیں کہ ایسے شخص کو اللہ تعالٰی سے ٹھٹھا(مذاق)کرنےوالا کہا گیا ہے۔
اے اپنے ربِِّ کریم عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں گناہوں پرنادم وشرمساراسلامی بھائیو!سچّی توبہ کے بعد بُری صحبت ترک کردو،اچھا اور پاکیزہ مدنی ماحول اپناؤتاکہ تمہیں اِستقامت عطاہو۔سچّی توبہ پر اِستقامت پانے کا ایک مدنی نُسخہ یہ بھی ہے کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’توبہ کی رِوایات و حکایات‘‘ کا مطالعہ کیا جائے تاکہ توبہ کرنے والوں کی حکایات کی برکات حاصل ہوں،سچّی توبہ پر اِستقامت پانے کا ایک مدنی نُسخہ یہ بھی ہے کہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ اوّل تا آخر شرکت کی جائے،سچّی توبہ پر اِستقامت پانے کاایک مدنی نُسخہ یہ بھی ہے کہ ہر ماہ کم ازکم 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جائے،سچّی توبہ پر اِستقامت پانے کاایک مدنی نُسخہ یہ بھی ہے کہ مدنی چینل دیکھتے رہیں،سچّی توبہ پر اِستقامت پانے کاایک مدنی