Book Name:Tauba karnay walon kay liay inamaat
عمل اورفِکرِ مدینہ کی سعادتِ عظمیٰ بھی نصیب ہوتی رہے۔
صَلٰوۃُالتَّوبہپڑھنے کے بعداللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانیوں اور رَبّ تعالٰی کے اِحسانات ، اپنی ناتوانی اور جہنَّم کے عذابات کو یاد کر کے آنسو بہائیں،اگررونا نہ آئے تو رونے جیسی صُورت ہی بنا لیں ۔ اس کے بعدتوبہ کی شرائط کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے رَبّ تعالٰی کی بارگاہ میں مُعافی طلب کریں اور اس طرح سے دُعا کریں : ''اے میرے مالک ! تیرا یہ نافرمان بندہ جس کا رُواں رُواں گُناہوں کے سمندر میں ڈُوباہواہے ،تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہے ،یااللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں اِقرار کرتا ہوں کہ میں نے دن کے اُجالے میں، رات کے اندھیرے میں ، پوشیدہ اوراعلانیہ ، دانِستہ اور نادانِستہ طور پر تیری نافرمانیاں کی ہیں، یقیناً میں نے تجھے ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،لیکن اے مولا! تُو غفور ورحیم ہے،تُو بندے پر اس سے زِیادہ مہربان ہے جتنا کہ ایک ماں ،اپنے بچے پر شَفْقَت کرتی ہے ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اگر تُو نے میرے گُناہوں پر پکڑ فرمائی تو مجھے نارِ جہنَّم میں جلنا پڑے گا، جس کا عذاب لمحہ بھرکے لئے بھی سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں صِدْقِ دل سے تیری بارگاہ میں اپنے گُناہوں سے توبہ کرتا ہوں ، یااللہ عَزَّ وَجَلَّ میری ناتوانی پر رحم فرما،اے میرے پرورد گار عَزَّ وَجَلَّ!میرے گُناہوں کومُعاف فرمادے ،اے میرے پروردگار عَزَّ وَجَلَّ !میرے گُناہوں کومُعا ف فرمادے،اے میرے پرورد گارعَزَّ وَجَلَّ! میرے گُناہوں کو مُعاف فرمادے ، اے میرے مولا عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے سچی توبہ کی توفیق دےدے ، جو عبادات اَدا ہونے سے رہ گئیں، انہیں اَدا کرنےکی ہمت دے دے ، جن بندوں کے حُقُوق میں نے تَلَف کئے، ان سے بھی مُعافی مانگنے کا حوصلہ عطا فرما،اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تُو ہرشے پر قادِر ہے ، تُو انہیں مجھ سے راضی فرمادے ،یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھےآئندہ زندگی میں گُناہوں سے بچنے پر اِستقامت عطا فرما ، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھے اپنے خوف سے معمور دل، رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ