Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
برکت سے کفروشرک کی ساری ظلمتیں چھٹ گئیں او ر ہر طرف نُور ہی نُور چھا گیا:
عیدِمیلادُالنّبی ہے دل بڑا مسرور ہے |
|
ہر طرف ہے شادمانی رَنج و غم کافُور ہے |
اِس طرف جو نُور ہے تو اُس طرف بھی نُور ہے |
|
ذَرّہ ذَرّہ سب جہاں کا نُور سے معمور ہے |
آمدِسرکار سے ظُلمت ہوئی کافُور ہے |
|
کیا زمیں کیا آسماں ہر سمت چھایا نُور ہے |
جشنِ میلادُالنبی ہے کیوں نہ جُھومیں آج ہم |
|
مُسکراتی ہیں بہاریں سب فضا پُر نُور ہے |
مل کے دیوانو! پڑھو سارےدُرُود اب جُھوم کر |
|
آج وہ آیا جہاں میں جو سراپا نُور ہے |
آمنہ تجھ کو مبارک شاہ کا مِیلاد ہو |
|
تیرا آنگن نُور،تیرا گھر کا گھر سب نُور ہے (وسائل بخشش،ص ۴۸۳،۴۸۴) |
سرکار کی آمد مرحبا٭سردار کی آمد مرحبا٭سالار کی آمد مرحبا٭مختار کی آمد مرحبا٭غمخوار کی آمد مرحبا ٭ تاجدار کی آمد مرحبا٭شاندار کی آمد مرحبا٭ مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ ٭مرحبا یا مصطفےٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نُور کے پیکر ،تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ایسی شان وعظمت عطافرمائی ہے کہ تمام ہی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قصیدے پڑھتے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضائل و کمالات بیان کرتے آئے ہیں،جیساکہ حضرت سَیِّدُنا امام بُوصیری اپنے مشہورِ زمانہ”قصیدہ بُردہ شریف“میں فرماتے ہیں:
وَکُلُّھُمْ مِّن رَّسُوْلِ اللہِ مُلْتَمِسٌ
غَرْفًامِّنَ الْبَحْرِاَوْرَشْفًامِّنَ الدِّیَمٖ
ترجمہ:تمام انبياء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بحرِ کرم سے ايک چُلُّو يابارش کے ايک قطرے کے طلب گارہیں ۔