Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

حکم کرنا کہ اس پر ایمان لائیں ’’فَلَوْلَامُحَمَّدٌ مَاخَلَقْتُ اٰدَمَ وَلَوْلَامُحَمَّدٌ مَاخَلَقْتُ الْجَنَّۃَ وَلَاالنَّارَ کیونکہ اگر محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذاتِ گرامی نہ ہوتی تو میں  نہ آدم کو پیدا کرتا، نہ ہی جنت و دوزخ بناتا‘‘جب میں  نے عرش کو پانی پر بنایا تووہ اس وَقت جُنْبِش کررہا تھا میں  نے اس پر ’’لآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ‘‘لکھ دیا، تَو وہ ٹھہر گیا۔(خصائص الکبری،باب خصوصیتہ بکتابۃ اسمہ الشریف الخ ، ۱/ ۱۴)

زمین و زماں تمہارے لئے مکین و مکاں تمہارے لئے

دَہن  میں  زباں تمہارے لیے بدن میں ہے جاں تمہارے لیے 

 

چُنین و چُناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے

ہم آئے یہاں تمہارے لیے اُٹھیں بھی وہاں تمہارے لیے

تمہاری چمک تمہاری دمک تمہاری جھلک تمہاری مہک

کلیم و نجی مسیح وصفی خلیل و رضی رسول و نبی    

 

زمین و فلک سماک و سمک میں سِکّہ نِشاں تمہارے لئے

 عتیق و وصی  غنی و علی  ثنا کی زباں تمہارے لیے

یہ شمس و قمر یہ شام و سحر یہ برگ وشجر یہ باغ و ثمر

 

یہ تیغ و سپر یہ تاج و کمر یہ حکمِ رواں تمہارے لئے

(حدائق بخشش ،ص ۳۴۸،۳۴۹)

اشعار کا خلاصہ !

اےميرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کائنات  اوراس میں بسنے والی تمام اشیا کوآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی كی خاطر پیدا کیا گیا ہے،ہماری زبانیں،ہماری زندگیاں،ہمارا اس دنیا میں آنا ،سب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی  کے کرم کا صدقہ ہے اور بروزِ محشر بھی(اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ) آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کی شانِ یکتائی دیکھنے کیلئے اُٹھیں گے،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی چمک دَمک، جھلک اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُوشبو(سے سارا عالم فیضیاب ہورہا ہے اور)زمین ہو یا آسمان،بلندی ہو یا پستی، ہر طرف آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کی شان و عظمت کا سِکّہ چل رہا ہے، (حضرت) موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  ہوں یا(حضرت) نُوح عَلَیْہِ السَّلَام ،(حضرت)  عيسٰی عَلَیْہِ السَّلَام ہوں یا(حضرت)  آدم عَلَیْہِ السَّلَام ،(حضرت) ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ہوں یا (حضرت) اسمٰعِيل  عَلَیْہِ السَّلَام  بلکہ ہر رسول و نبی نیز صدیق و فاروق ،عثمان وعلی(رَضِی اللّٰہ تَعالٰی