Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
عَنْہُم) الغرض ہر ذِی شان ہستی نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعریف و توصیف کےقصیدے پڑھے۔یہ چاند و سورج،صبح و شام،درخت اور پتے،پھل اور باغ،تلوار اور ڈھال،تاجِ شاہی سب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کے کرم کا صدقہ ہے ،الغرض آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مقام اس قدر بلند و بالا ہے کہ سارے جہاں میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کا حکم جاری و ساری ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بات واضح ہوگئی کہ دُنیا کی تما م چیزوں کو وجودکی دولت، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کے تَوَسُّل وصدقےسے نصیب ہوئی، آپ ہی اَصلِ کائنات اور مَنْبَعِ موجودات ہیں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمام اَنبیائے کرام عَلَیْھِمُ السَّلام حتّٰی کہ حضرت سَیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بلکہ ساری مخلوق اور تمام کائنات سے پہلے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےنور کواپنی قدرتِ کاملہ سے پیدا فرمایا جیسا کہ حدیثِ جابر رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ ہے : ’’ اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہُ نُوْرَ نَبِیِّکَ یَا جَابر یعنی اے جابر! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے سب سے پہلے تیرے نبی کے نُور کو پیدافرمایا ۔‘‘(کشف الخفاء ،حرف الہمزۃ مع الواو، ۱/ ۲۳۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً حُضُور جانِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ طَیِّبَہ بَشریَّت کے ساتھ ساتھ نُورسے بھی معمور ہے۔بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تو قاسِمِ نوریعنی نورتقسیم فرمانےوالے ہیں کہ جسے چاہیں پُرنُور فرمادیں ۔حضرتِ سَیِّدُنا اَسِیدبن اَبی ایاسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ وہ خُوش نصیب صحابی ہیں کہ جن کے چِہرے پرمدینے کے تاجدار ،شَہَنْشاہِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ایک بارہاتھ پھیرا اوران کے سینے پر اپنا دَسْتِ پُراَنوار رکھا تو کہا جاتا ہے کہ جب بھی وہ کسی تاریک گھر میں داخِل ہوتے تو وہ گھر روشن و مُنوَّر ہوجاتا۔(کنز العمال ،کتاب الفضائل،باب فی فضائل الصحابہ،۷/۱۲۳،الجزء الثالث عشر ،حدیث:۳۶۸۱۹، الخصائص الکبری،باب الآیۃ فی اثریدہ من الشفاء والبریق…الخ، ۲/۱۴۲)
آئیے !ہم بھی مل کر اس نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کے گُن گاتے ہیں، جن کی