Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
پروردگار(عَزَّ وَجَلَّ)! مىں نے تورات میں ایک ایسی اُمَّت کا تذکرہ پڑھا کہ اُس کا کوئی فرد نیکی کا اِرادہ کرے گا تو صرف اِرادہ کرنے پر ہی اسے ایک نیکی کا ثواب عطا کر دیا جائے گااوراگروه اُس نیکی کو کر لے گا تو اُسے دس(10) نیکیوں کا ثواب دیا جائے گا،اے میرے مالک(عَزَّ وَجَلَّ) :اُس اُمَّت کو میری اُمّت بنا دے،اللہعَزَّ وَجَلَّ نے ارشادفرمایا: تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَدْ یعنی وہ بھی احمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کى اُمَّت ہےحضرت موسىٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی ، اے میرے رَبّ (عَزَّ وَجَلَّ)! میں نے تورات میں ایک ایسی اُمّت کا تذکرہ پڑھا کہ جب اُس کا کوئی فرد گُناہ کا ارادہ کرے گاتو گُناہ نہیں لکھا جائے گااور اگرگُناہ کرلےگا تو صرف ایک گُناہ لکھا جائےگا تو اےمیرے مالک (عَزَّ وَجَلَّ): اس اُمّت کو میری اُمَّت بنا دے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرماىا:تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَدْ یعنی ىہ بھى احمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کى اُمت ہے،حضرت سیدناموسىٰ کلیم اللہ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:اے میرے رَبّ (عَزَّ وَجَلَّ)میں نے تورات میں ایک ایسی اُمّت کا تذکرہ پڑھا کہ جنہىں اگلے پچھلوں کا علم عطا ہوگا اور وہ گمراہى کو مٹا دىں گے اور دَجّال کو قتل کرىں گے، پروردگار! (عَزَّ وَجَلَّ) اُس اُمَّت کو میری اُمَّت بنا دے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشاد فرماىا: تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَدْ کہ وہ تواحمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی اُمّت ہے۔تو موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی : پھر مجھےاُمّتِ احمد میں سے بنا دے ،اس دُعا پر خدا تعالىٰ نے حضرت موسىٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو دو خُصُوصىات سے نوازتے ہوئے فرماىا،اے موسىٰ مىں نے تمہىں اپنے پىغامِ (رسالت) اور اپنے کلام کے لىے چُن لىا ہے ، اور جو کچھ مىں تم کو دے رہا ہوں اسے لو اور شُکر گزاروں مىں سے ہوجاؤ،اس ارشاد پر حضرت موسىٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کىا،اے رَبّ (عَزَّ وَجَلَّ)مىں راضى ہوگىا۔(دلائل النبوۃ لابی نعیم،الفصل الرابع:ذکر الفضیلۃ…الخ،ص۳۳،حدیث:۳۱ )
اسی طرح ایک حدیثِ قدسی میں ہے کہ رسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالٰی نےحضرت موسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو وحی بھیجی كہ بنی اسرائیل کو خبر دیں کہ جواحمد(یعنی نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو نہ مانے گا اسے دوزخ میں ڈالوں گا۔عرض