Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

آتا ہے مگر افسوس!اس کی تلاوت کی سعادت سے محروم رہتے ہیں۔ غلاف و جُزدان میں لپیٹ کر کسی اُونچی جگہ یا الماری میں بَرَکت کے لئے رکھ لیتے ہیں ، ہفتوں ، مہینوں بلکہ سالوں گزر جاتے ہیں مگر انہیں قرآنِ کریم کھولنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ، یوں ہی بعض حفاظِ کرام بھی پورا سال قرآنِ کریم  نہیں دہراتے ، بالفرض کوئی ترغیب دلائے تو کہتے ہیں : بھائی ہمیں تو سر کھجانے کی فرصت نہیں ملتی آپ قرآنِ پاک  پڑھنے کی بات کرتے ہیں! آفس سے لیٹ آتے ہیں ، بھوک بھی لگی ہوتی ہے ، لہٰذا تھکاوٹ اور بھوک کی وجہ سے قرآنِ کریم پڑھنے کی ہمت نہیں ہوتی ، کاروباری مصروفیات جان نہیں چھوڑتیں ، قرآنِ پاک پڑھتے وقت نیند چڑھتی ہے ، بچے پڑھنے نہیں دیتے ، فلاں فلاں مصروفیات بھی ہیں وغیرہ۔ الغرض اس طرح کے کھوکھلےبہانوں کے ذریعے تلاوتِ قرآن سے جی چرایا جاتا ہے۔ ہم کیسے مسلمان ہیں کہ جو روزانہ قرآنِ کریم کا ایک رُکوع یا کم از کم تین آیات ترجمۂ قرآن کنزالایمان و تفسیر صراط الجنان کے ساتھ بھی نہیں پڑھ سکتے؟حالانکہ72نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل یہ بھی ہے : کیا آج آپ نے کنزالایمان مع خزائن العرفان یا نورُ العرفان سے کم اَزْ کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ  پڑھیں یا سنیں؟ یا صِراطُ الجنان سے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟

                             ذرا سوچئے!اخبار پڑھنے ، فضول گپے لگانے ، سارا دن موبائل اور سوشل میڈیا استعمال کرنے ، دوستوں کے لئے ، ہوٹلوں اور چوراہوں پر بیٹھنے کے لئے  اور گھومنے پھرنے وغیرہ کے لئے ہمارے پاس ٹائم ہےمگر آہ!ربِّ کریم کے کلام کو دیکھنے ، سننے اور اس کی تلاوت کے لئے ہمارے پاس ٹائم نہیں! ترمذی شریف کی حدیثِ پاک میں قرآنِ