Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail
بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے واقعات سنتے ہیں ، چنانچہ
امامِ اعظم روزانہ ختمِ قرآن کرتے
امامِ اعظم ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ تیس(30)سال تک ایک رکعت میں مکمل (Complete) قرآنِ شریف پڑھتے رہے۔ آپ نے عشا کے وُضُو سے نمازِ فجر چالیس (40) سال تک ادا فرمائی۔ ([1])
حضرت خالد بن نزار بیان کرتے ہیں : میں نے امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ سے بڑھ کر کتابُ اللہ کا پڑھنے والا نہیں دیکھا۔ آپ کی بہن سے پوچھا گیا : امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کی گھر میں کیا مصروفیت ہوتی ہے؟فرمایا : اَلْمُصْحَفُ وَالتِّلَاوَۃُ یعنی قرآنِ کریم اور تلاوت۔ ([2])
حضرت ربیع بن سلیمان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ بیان کرتے ہیں : ہر مہینے(Every Month) امامِ شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ تیس (30) اور رَمَضانُ الْمُبارَک میں 60 ختمِ قرآن فرماتے ۔ جبکہ تراویح کا ختم اس کے علاوہ ہوتا تھا۔ ([3])
امام احمد بن حنبل کی کثرتِ تلاوت