Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail
(بہارِشریعت ، ۱ / ۸۱۲ ، ۸۱۳ بتغیر) *جنازے کے ساتھ بُلند آواز سے کلمۂ طیبہ یا کلمۂ شہادت یا حمد و نعت وغیرہ پڑھنا جائز ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۱۳۹تا۱۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ آبِ زم زم پیتے وقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْماً نَافِعاً وَّرِزْقاً وَّاسِعاً وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ
ترجمہ : اے اللہپاک!میں تجھ سے عِلْمِ نافع کا اور رزْق کی کشادگی کا اور ہر بیماری سے شفایابی کا سُوال کرتا ہوں ۔
(مستدرک ، کتاب المناسک ، باب ماء زمزم لماشرب لہ ، 2 / 132 ، حدیث : 1782)
( مَدَنی پنج سورہ ، ص214)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔