Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، مولانا شاہ امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بِلاشُبہ اتنی تجوید جس سے تصحیحِ حُروف ہو(یعنی قواعدِ تجویدکے مطابِق حُروف کودُرست مخارِج سے ادا کر سکے)اورغَلَط خوانی(یعنی غلط پڑھنے) سے بچے ، فرضِ عین ہے۔ ([1])
لیکن افسوس!مسلمانوں کی اکثریت کا تو اب حال یہ ہے کہ انہیں درست قواعد و مخارج کے ساتھ بِسْمِ اللہ شریف اور سورۂ فاتحہ بھی پڑھنی نہیں آتی۔ ذرا سوچئے!اگر ہم قرآن پڑھنا نہیں سیکھیں گے تو کون سیکھے گا؟ ، ہماری نماز کیسے درست ہوگی؟ ، ہم قرآنِ کریم کے پیغام کو کس طرح سمجھ پائیں گے؟ ، قرآنِ کریم کی برکات کیسے سمیٹیں گے؟ ، قرآنِ کریم کی اہمیت کو کیسے سمجھیں گے؟ ، ہمارے دلوں کی سیاہی کیسے دور ہوگی؟ ، قرآنِ کریم کے احکام پر کیونکر عمل کرسکیں گے؟ ، ہمارے گھر والے ، ہمارے بچے بچیاں کس طرح قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کریں گے؟ ، ہمارے دلوں کی ویرانی کس طرح دور ہوگی؟ ، ہمارے گھروں ، دکانوں اور کارخانوں وغیرہ میں برکات کا نزول کیسے ہوگا؟حالانکہ پہلے کے مقابلے میں قرآنِ کریم کو سیکھنا انتہائی آسان ہوتا جا رہا ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے اُمّت کی آسانی اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والوں کے لئےقرآنِ کریم سیکھنے کے تعلق سے کئی شعبے قائم کئے ، ان میں کاروباری حضرات کی مصروفیات کو بھی مدِّنظر رکھا گیا ہےتاکہ ہر شخص اپنی سہولت کے