Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!آئیے!اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ مردے کے صدمے “ سے جنازے کے آداب سُنتےہیں : پہلے2فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے : (1)جب کوئی جنّتی شخص فوت ہوجاتا ہے ، تو اللہ پاک حیا فرماتا ہےکہ اُن لوگوں کو عذاب دے جو اِس کا جنازہ لے کر چلیں ، جو اِس کے پیچھے چلیں اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ (مسندالفِردَوس ، ۱ / ۲۸۲ ، حدیث ۱۱۰۸)(2)بندۂ مومِن کو مرنے کے بعد سب سے پہلا بدلہ یہ دیا جائے گا کہ اُس کے جنازے میں شریک تمام لوگوں کی بخشش کردی جائے گی۔ (مُسندُ البزار ، ۱۱ / ۸۶ ، حدیث : ۴۷۹۶)*جنازے میں رضائے اِلٰہی ، فَرض کی ادائیگی ، مَیِّت اور اُس کے عزیزوں کی دلجوئی وغیرہ اچھی اچھی نیتوں سے شرکت کرنی چاہیے۔
( اعلان )
جنازے کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں
پڑھےجانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں