Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

حساب سے آسانی سے قرآنِ کریم سیکھ سکے ، بالفرض کسی کے یہاں دور دور تک قرآنِ کریم سیکھنے کی سہولت نہیں ان کے لئے بھی گھر بیٹھے قرآنِ کریم سیکھنے کے لئے الگ سے شعبےقائم ہے۔ یقیناً دعوتِ اسلامی کا یہ اُمّتِ محبوب پر بہت بڑا احسان ہے۔ آئیے!معلومات کے لئے2شعبوں کا تعارف سنتے ہیں :

(1)فیضان آن لائن اکیڈمی

فیضان آن لائن اکیڈمی میں قاری صاحبان بچوں اور بڑوں کو بذریعہ انٹرنیٹ قرآنِ پاک پڑھاتے ، سنتیں سکھاتے اور دعائیں یاد کرواتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دنیا کے کئی ممالک میں طلبہ جینٹس ٹیچرز سے اور طالبات لیڈیز ٹیچرز سے انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(2)مدرسۃ المدینہ بالغان

مدرسۃ المدینہ بالغان کا دورانیہ صرف 45 منٹ ہے ، اس میں اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کے ساتھ قرآن پڑھایا جاتا ، نماز ، سنّتیں اور دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ کئی مساجد ، مارکیٹس اور گھروں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ  بالغان اپنی برکتیں لٹارہے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم قرآنِ کریم سیکھنے سکھانے کے بارے میں سُن رہے ہیں۔ عموماً بعض لوگوں کو دیکھا گیاہے کہ انہیں قرآنِ کریم پڑھنا تو