Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail

خدام ُالمساجد والمدارس کے تحت بے شمار مساجد قائم ہیں ، جن  میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کئی عاشقانِ رسول امامت کے فرائض سرانجام دے کر مسلمانوں کو سنت کے مطابق نمازیں پڑھانے میں مصروف ہیں ، لہٰذااگرکسی اسلامی بھائی کے اندر امامت کی صلاحیت و شرائط پائی جائیں اسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اِمامت کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ احادیثِ کریمہ میں امامت کے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے ، چنانچہ

اِمامت کے فضائل

(1)ارشاد فرمایا : میں جنت میں گیا ، اُس میں موتی کے گنبد دیکھے اُس کی خاک مُشک کی ہے۔ پوچھا : اے جبرئیل!یہ کس کے واسطے ہیں؟عَرض کی : آپ کی اُمّت کے مُؤذِّنوں اور اماموں کیلئے۔ ([1])

(2)ارشاد فرمایا : جس نے پانچوں  نَمازوں کی اذان ایمان کی بِناپر ثواب کی نیت سے کہی اس کے جوگناہ پہلے ہوئے ہیں  مُعاف ہوجائیں گے اورجوایمان کی بناپرثواب کیلئے اپنے ساتھیوں  کی پانچ نَمازوں  میں  امامت کرے اس کے گناہ جوپہلے ہوئے ہیں مُعاف کر دئیے جائیں گے۔ ([2])

امامت کے مسائل و شرائط جاننے کے لئے بہارِ شریعت ، جلداول ، حصہ 3 کے صفحہ نمبر 560 تا574 کا مطالعہ فرمائیے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی


 

 



[1]  جامع صغیر ، ص۲۵۵ ، حدیث : ۴۱۷۹

[2]  سنن کبری للبیھقی ، کتاب الصلاۃ ، باب الترغیب فی الاذان ، ۱ / ۶۳۶ ، حدیث ۲۰۳۹