Book Name:Quran Sekhne Sekhane Kay Fazail
ایک حَرف ، لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔ ([1])
(2)ارشاد فرمایا : بے شک لوگوں میں سے کچھاللہ والے ہیں۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : یارسولَ اللہ!وہ کون لوگ ہیں؟فرمایا : قرآنِ کریم پڑھنے والے کہ یہی لو گ اللہ والے اور خواص میں شامل ہیں ۔ ([2])
(3)ارشاد فرمایا : دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے جس طرح لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے۔ عرض کی گئی : یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس کی صفائی کس چیزسے ہوگی؟ ارشاد فرمایا : تلاوتِ قرآن اور موت کی یادسے۔ ([3])
(4)ارشاد فرمایا : گانے والی لونڈی کا مالک جتنی توجہ سے اسے سنتا ہے اللّٰہ کریم اس سے زیادہ توجہ قرآن پڑھنے والے کی طرف فرماتاہے۔ ([4])
سُبْحٰنَ اللہ! آپ نے سنا کہ تلاوتِ قرآن کرنے والوں کے فضائل قرآنِ کریم اور احادیثِ طیبہ میں بیان ہوئے ہیں ، لہٰذا اب تو ہمیں اپنی عادت کو تبدیل کرنا چاہئے ، قرآنِ کریم کو مضبوطی سے تھام لینا چاہئے ، روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوت کا معمول بنانے کا پکا ارادہ کرلینا چاہئے اور اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چل لینا چاہئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! اللہ والوں کی شان یہ ہے کہ یہ حضرات لاکھ مصروفیات کے باوجود بھی اس قدر کثرت سے تلاوتِ قرآن کرتے ہیں کہ سن کر عقلیں حیران رہ جاتی ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے چند
[1]… ترمذی ، کتاب فضائل القران ، باب ماجاء من قرء...الخ ، ۴ / ۴۱۷ ، حدیث : ۲۹۱۹
[2]… ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۱۵
[3]… شعب الایمان ، باب فی تعظیم القرآن ، ۲ / ۳۵۳ ، حدیث : ۲۰۱۴
[4]…ابن ماجہ ، کتاب اقامۃ الصلاۃ ...الخ ، باب فی حسن الصوت بالقرآن ، ۲ / ۱۳۱ ، حدیث : ۱۳۴۰