Jamal e Mustafa

Book Name:Jamal e Mustafa

اَوْقات دو طرفہ ہو جاتاہے  اورپھرعُمُوماً گُناہ وعِصیان کا طُوفان کھڑا ہوجاتاہے۔ فُون پرجی بھر کر بے شرمانہ بات بلکہ بے حجابانہ مُلاقات کے سلسلے ہوتے ہیں ، مکتوبات وسَوغات کے تبادلے ہوتے ہیں ، شادی کے خُفیہ قَول و قَرار ہو جاتے ہیں ، اگر گھر والے دیوار بنیں تو بسا اَوقات دونوں فِرار ہو جاتے ہیں ، بَعْدَ ہ ، اَخْبار میں ان کے اِشْتِہار چھپتے ہیں ، خاندان کی آبرو کا سرِ بازار نیلام ہو تا ہے ، کبھی’’ کورٹ مَیرِج‘‘کی ترکیب بنتی ہے تو مَعَاذَ اللہ  کبھی یُوں ہی بِغیر نکاح کے ........نیز ایسا بھی ہوتا رہتا ہے کہ بھاگتے نہیں بنتی تو خود کُشی کی راہ لی جاتی ہے ، جس کی خبریں آئے دن اخبارات میں چھپتی رہتی ہیں۔ ( نیکی کی دعوت ، ص۴۰ )

 پیارے اسلامی بھائیو ! اگرہم سے کوئی  ، ان   گُناہوں میں مبُتلاہے تو ہاتھوں ہاتھ سچّے دل سے توبہ کر لیجئے ، اِس عشق سراپا فِسق سے نَجات کیلئے اللہغفار  کے عالی دربار میں گڑ گڑا کر دُعا مانگئے ، ہر مُمکن صورت میں اس وَبال سے پیچھا چُھڑائیے ۔ اپنے آپ کو دینی کاموں میں ایک دَم مَشغول کر دیجئے۔ اللہ پاک اور اُس کے پیارے حبیب  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت اپنے دل میں بڑھائیےاور بارگاہِ رِسالت میں اِسْتِغاثہ ( یعنی فریاد )  پیش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو ! دُنیا کی رنگینیوں سے دِل لگانے کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا ، اگر دل لگانا ہی ہے تواللہ  پاک اوراس کے پیارے رسول صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے اَحکامات سے لگایئے ، آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّتوں پر عمل کی کوشش کیجئے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ مُبارَکہ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ’’سیرتِ رسولِ عربی‘‘ کا مطالعہ کیجئے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَاللہمعلومات میں اضافے کےساتھ ساتھ ، پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مزید مَحَبَّت بڑھے گی اورآپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی