Jamal e Mustafa

Book Name:Jamal e Mustafa

کے 80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک بہت ہی اہم شعبہ  ” دارُالاِفتا اَہلسنت “  ہے جہاں مفتیانِ کرام امّت مسلمہ کی شرعی رہنمائی میں مصروفِ عمل ہیں۔سب سے پہلا دار الافتاء اہلسنت 15شَعْبَانُ الْمُعَظَّم1421؁ھکو جامع مسجد کنزُ الاِیمان ، بابری چوک کراچی میں قائم ہُوا اور اب تک کراچی کے مختلف علاقوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ” دارالافتا اَہلسنت “ قائم ہوچکے ہیں۔ ، اِس کے علاوہ’’ دارالافتااَہلسنت‘‘کے مفتیانِ کرام ٹیلی  فون اور انٹر نیٹ پر دنیا  بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کا حل بتاتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر سے اِس میل ایڈریس  ( darulifta@dawateislami.net ) پر سُوالات پوچھےجاسکتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی چینل کے سلسلوں میں’’دارالافتاءاَہلسنت‘‘ کے نام سے ایک مقبولِ عام اور نہایت معلوماتی سلسلہ بھی نشر کیا جاتا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عِلْم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی ( I.T ) کے تعاون سے  ” دارالافتا اہلسنت “ موبائل ایپلیکیشن ( Application ) بھی آچکی ہے اورمزید ترقی کا سفر جاری ہے۔ اللہ کریم ” دارالافتا اہلسنت “ کو مزیدترقِّیاں  عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

 سُرمہ لگانا ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  بہت ہی پیاری   سُنَّت ہے ۔ سر کا رِ نامدار  ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب سونے لگتے تو اپنی مبارک آنکھوں میں سُرمہ لگایاکرتے ۔ لہٰذاہمیں بھی سو نے سے پہلے اِتباعِ سُنَّت کی نِیَّت سے اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگانا چاہیے  ۔اس سے ہمیں سُرمہ لگانے کی سُنَّت کا بھی ثواب ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اس کے دُنیَوی فَوائد بھی حاصل ہوں گے ۔     ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفٰے