Book Name:Jamal e Mustafa
( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔
( 5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں ( مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔
( 6 ) جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے ( مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔
( 7 ) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد ( مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 8 ) کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا ( یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا ) ۔
( 9 ) رسمی خانہ پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔
آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح ( یعنی اُلٹارائٹ ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں ( 0 ) کا نشان لگائیے۔
توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔
* اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )
یومیہ 56نیک اعمال :
( 1 ) اچھی اچھی نیتیں کیں؟ ( 2 ) پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں؟ ( 3 ) گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟ ( 4 ) رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی؟ ( 5 ) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہ عَنْہا پڑھی؟ ( 6 ) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں؟یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟ ( 7 ) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟ ( 8 ) کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا؟