Book Name:Jamal e Mustafa
( 33 ) تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟ ( 34 ) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟ ( 35 ) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟ ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12 دینی کام میں سے کم ازکم ایک دینی کام کی ترغیب دِلائی؟ ( 37 ) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز ( مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی؟ ( 38 ) جھوٹ بولنے ، غیبت و چُغلی کرنے / سُننےسےبچے؟ ( 39 ) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ ( 40 ) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟ ( 41 ) قرض ہونے کی صُورَت میں ( ادائیگی کی طاقت کے باوُجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً ( یعنیTemporary ) لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟ ( 42 ) عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا : ’’میں حقیر ہوں ، کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔ ( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟ ( 44 ) کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر ( بلا مصلحت ِشَرعی ) اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟ ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی؟ ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟ ( 47 ) چوک درس دیا ، یا سُنا ؟ ( 48 ) اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئےدُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا؟ ( 49 ) مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں اِسراف سےبچنے کی کوشش کی؟ ( 50 ) ٹریفک قوانین کی پابندی کی؟ ( 51 ) کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار ) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست ( نرمی سے ) سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟ ( 52 ) زبان کو گناہوں ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ ) سے بچایا؟