Book Name:Jamal e Mustafa
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے زِیادہ حَسِین وجَمِیل میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔ ( سبل الہدی والرشاد ، ج۲ ، ص۷ )
دِیدارِ مصطفیٰ مرحبامرحبا
انوارِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہ عَنْہَا فرماتی ہیں : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا وَاَنْوَرَهُمْ لَوْنًـا ، یعنی رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے زِیادہ خُوبصورت اورخُوش رنگ تھے۔مزیدفرماتی ہیں : لَمْ یَصِفْهُ وَاصِفٌ قَطُّ اِلَّا شَبَّهَ وَجْهَهُ بِالْقَمَرِ لَیْلَـةِ الْبَدْرِ ، یعنی جس نے بھی آپ کی تعریف وتَوصیف بیان کی ، اس نے آپ کو چودھویں کے چاند سے تَشْبِیْہ دی ، وَکاَنَ عَرْقُهُ فِیْ وَجْهِهِ مِثْلَ الْـلُـؤْلُـؤِ ، یعنی آپ کے پسینہ کی بُوند آپ کے چہرۂ اَنْور میں یُوں مَعلُوم ہوتی ، جیسے موتی۔ ( الخصائص الکبری ، باب الآیۃ فی عرقہ الشریف ، ۱ / ۱۱۵ )
اسی طرح صحابیِ رَسُول ، حضرت جابر بن سَمُرہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں نے رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوچاندنی رات میں دیکھا ، میں کبھی چاندکی طرف دیکھتا اور کبھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ اَنور کو دیکھتا ، تو مجھے آپ کا چہرہ چاند سے بھی زِیادہ خُوبصُورت نظر آتا تھا ۔
( الشمائل المحمدیہ للترمذی ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، ص۲۴ حدیث۹ )
رِفعتِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
اِنعامِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
پیارے اسلامی بھائیو ! نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےحُسن وجَمال سےمُتَعلِّق صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے دِلنشین فَرامین سُن کر یقیناًعاشقانِ رسول کے دل خُوشی سے جُھوم اُٹھے ہوں گے۔بیان کردہ رِوایتوں میں صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے چہرۂ اَنْور کو چاند سے تشبیہ دی ، حالانکہ سُورج کی روشنی چاند سے زِیادہ ہوتی ہے ، اس کی حکمت یہ ہے کہ چاند رُوئے زمین کو