Book Name:Behtreen Khatakar Kon

عیادت کرنے کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : (1) : جو مریض کی عیادت کرتا ہے وہ  جَنَّت کے باغات میں بیٹھتاہے ، جب وہ کھڑا ہوتاہے تو 70 ہزار فرشتے رات تک اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔([1])(2) : جو ثواب کی اُمِّید پر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے ، اسے جہنم سے 70 سال کے فاصلے تک دُور کر دیا جائے گا۔([2])

اے عاشقانِ رسول ! مریض کی عیادت کرنا سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنتِ انبیا ہے * نبیوں کے نبی رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ کسی بھی صحابی کے بیمار ہونے کا پتہ چلتا آپ اس کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے * اگر کوئی شخص 3دن مسجد سے غائب رہتا تو آپ اس کے متعلق لوگوں سے پوچھا کرتے ، اگر وہ بیمار ہوتا تو اس کی عیادت فرماتے([3]) * اور عِیَادت کے لئے اگر مدینہ شریف کے آخری کنارے تک بھی جانا پڑتا تو تشریف لے جاتے اور صحابۂ کرام کی عیادت فرماتے۔([4]) * مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے  ہیں : حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پُرسی کے  لئے تشریف لے جاتے۔([5])  * حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ( یعنی : کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو


 

 



[1]...شعب الايمان ، مریض کی عیادت کا باب ، جلد : 6 ، صفحہ : 531 ، حديث : 9171۔

[2]...ابو داؤد ، کتاب : جنائز ، باب : وضو میں عیادت کی فضیلت ، صفحہ : 500 ، حدیث : 3097۔

[3]...مسند ابی یعلٰی ،  جلد : 3 ، صفحہ : 141 ، حدیث : 3429۔

[4]... مسلم ، كتاب : جنائز ، مریض کی عیادت کا باب ، صفحہ : 331 ، حدیث : 925خلاصۃً۔

[5]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 407۔