Book Name:Behtreen Khatakar Kon
مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔
(2) : توبہ کرنے والے کو اللہ پاک محبوب رکھتا ہے ، ارشاد ہوتا ہے :
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ (پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 222)
ترجمہ کَنْزُ الایمان : بے شک اللہ پسند کرتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو۔
(3) : توبہ کرنے والے پر اللہ پاک کی رحمت برستی ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے :
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ (پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 39)
ترجمہ کَنْزُ العرفان : تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کر لے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ اپنی مہربانی سے اس پر رجو ع فرمائے گا۔
(4) : اور توبہ کرنے کا ایک اہم ترین فائدہ یہ ہے کہ توبہ کرنے والے کے گُنَاہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰) (پارہ : 19 ، سورۂ فُرقان : 70)
ترجمہ کَنْزُ العرفان : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ رَبِّ رحمٰن و رحیم کی کیسی کرم نوازی ہے ، آدمی توبہ کرے تو اس کے گُنَاہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں۔
غیب بتانے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : روزِ قیامت ایک شخص