Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

گزارنے میں کامیاب ہو جائیں تو اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نفسِ اَمَّارہ  ( یعنی بُرائیوں پر اُبھارنے والے نفس )  کا زور ٹوٹے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو باطِن اُجْلا اُجْلا چمکدار ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کیسے گزارنا چاہئے ؟ * غفلت سے بچتے ہوئے رمضان گزارئیے ! * کوشش کیجئے کہ ماہِ رمضان کا لمحہ لمحہ کسی نہ کسی انداز میں عِبَادت میں گزرے ، کبھی تِلاوت ہو ، کبھی ذِکْر و درود ، پانچوں نمازیں باجماعت تکبیرِ اُوْلی کے ساتھ ادا ہوں ، تہجد ، اشراق و چاشت اور اَوَّابین کے نوافِل بھی نہ چھوٹنے پائیں ، چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے زبان ذِکْر و درود سے تَر رہے * دُعائیں مانگنے کا مہینا ہے ، خوب کَثْرت سے دُعائیں مانگیئے ، اپنی ، اپنے اَہْلِ خانہ کی ، عزیز رشتے داروں بلکہ تمام اُمّتِ مسلمہ کی مغفرت کی دُعائیں کیجئے ! نفس کا زور ٹوٹے ، شیطان سے پیچھا چھوٹے ، دِل اُجْلا اُجْلا چمکدار ہو جائے ، نیکیوں میں دِل لگے ، گُنَاہوں سے نفرت ہو جائے ، اللہ پاک سے یہ خیراتیں مانگئے ! * سارے کے سارے روزے رکھئے ! * خوب ذوق و شوق کے ساتھ نمازِ تراوِیح وہ بھی پوری 20 رکعت ادا کیجئے ! * خوب دِل لگا کر قرآنِ کریم کی تِلاوت کیجئے ! * بلکہ ماہِ رمضان نزولِ قرآن کا مبارک مہینا ہے ، قرآنِ کریم کو سمجھنے کی بھی کوشش کیجئے ! اس کے لئے تفسیر صِراط الجنان پڑھیئے ! جدید اور بہت آسان اردو زبان میں لکھی گئی بہترین تفسیر ہے ، اس میں آسان ترجمۂ قرآن کنزُ العرفان بھی شامِل ہے ، قرآنِ کریم کا لفظی ترجمہ سیکھنے ، سمجھنے کے لئے معرفۃ ُالقرآن پڑھیئے ! تفسیر صراط ُالجنان اور معرفۃ ُالقرآن  کی موبائِل ایپلی کیشن بھی موجود ہے ، اپنے موبائِل میں یہ دونوں ایپلی کیشنز انسٹال کر لیجئے ! اس سے فائدہ اُٹھائیے اور نورِ قرآن سے سینہ روشن کرتے جائیے ! *  ماہِ رمضان کی ایک