Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

تک کھجور نہ کھائی ، پِھر 40 سال کے بعد کھجور کھانے کا ارادہ بھی فرمایا تو نفس سے فیس وُصُول کرتے ہوئے پہلے ایک ہفتہ  نفل روزے رکھے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! حضرت مالک بن دینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی نفس کُشِی کے کیا کہنے ! آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے برسوں تک کوئی لذیذ چیز نہیں کھائی ۔عموماً دن کو روزہ دار رہ کر خشک روٹی سے افطار کا معمول تھا۔ ایک بارنفس کی خواہش پر گوشت خریدا اور لے کر چلے ، راستے میں سونگھا اور فرمایا : اے نفس ! گوشت کی خوشبو سونگھنے میں بھی تو لطف ہے ! بس اِس سے زیادہ اِس میں تیرا حصہ نہیں۔ یہ کہہ کر وہ گوشت ایک فقیر کو دیدیا۔ پھر فرمایا :  اے نفس ! میں کسی دشمنی کے سبب تجھے اَذِیَّت نہیں دیتا میں توصِرْف اِس لئے تجھے صَبر کا عادی بنا رہا ہوں کہ رِضائے الٰہی کی لازَوال دولت نصیب ہوجائے۔ ( [1] )  

تزکیہِ  نفس کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو !  * تزکیۂ نفس یعنی نفس کو سُدھارنا * اسے بُرے عقائد سے بچا کر اچھے اور دُرست اسلامی عقائد کا پابند بنانا * بُری عادتیں چُھڑا کر اچھی باتوں کا عادِی بنانا * گُنَاہ چُھڑا کر عبادت پر لگا دینا * باطنی بیماریوں مثلاً؛ ریاکاری ، خود پسندی ، حسد ، تکبر ، دُنیا کی محبّت ، حرص و بخل وغیرہ سے نفس کو پاک کرنا بہت ہی فضیلت والا کام ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے :

جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى۠(۷۶

 ( پارہ : 16  ، سورۂ طہ : 76 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں  جاری ہیں ، ہمیشہ ان میں  رہیں  گے اور یہ اس کی جزا ہے جو پاک ہوا۔


 

 



[1]... تذکرۃُ الاولیاء ، صفحہ : 33۔