Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar
خاص عبادت اعتکاف کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! کرم ہی کرم ہو گا۔
اَلْحَمْدُ للّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کئی مقامات پر پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف کروا رہی ہے اور اَلْحَمْدُ للّٰہ ! 26000 ( چھبیس ہزار ) سے زائد مقامات پر آخری عشرے کا اعتکاف کروانے کا عزم رکھتی ہے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہر سال کی طرح لاکھوں لاکھ عاشقانِ رمضان اس سال بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔آپ بھی ہمت کیجئے ! اجتماعی اعتکاف کی سعادت پائیے ! اگر یہ اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کر پائیں تب توکیا ہی بات ہےکہ وہاں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خودتشریف فرما ہوتے ہیں ، روزانہ بعدِ عصر و بعدِ تراویح مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے۔خوب علمِ دین سیکھنے نیک صحبت کا فیضان لوٹنے ، نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچ کر بہترین انداز میں رمضان گزارنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔
آئیں گی سُنّتیں ، جائیں گی شامتیں مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
تم سدھر جاؤ گے ، پاؤ گے برکتیں مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
خوش خُدا ہوگا بن جائیگی آخرت مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
تزکیۂ نفس کے 3 طریقے
حُجَّۃُ الاسلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے تزکیۂ نفس یعنی نفسِ اَمَّارہ کا