Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

کے لئے حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہئے ، ورنہ نفس بہت سست ، مکّار اور جلد اکتا جانے والا ہے ،  ایسا نہ ہو کہ جوش ہی جوش میں ہم دِن رات عِبَادت شروع کر دیں ،  پھر چند دِن کے بعد نفس اکتا جائے اور عِبَادات کا سلسلہ موقوف ہو جائے۔ لہٰذا نفس پر عِبَادت کا بوجھ بھی ڈالیں تو حکمتِ عملی سے ڈالیں ، مثلاً شروع شروع میں صِرْف ایک ہی قسم کی عِبَادت نہ کی جائے بلکہ مختلف قسم کی عِبَادات کی جائیں مثلاً کسی وقت نوافِل کا جدول بنا لیا جائے ، کسی وقت درودِ پاک پڑھ لیں ، کسی وقت تِلاوت کر لیں ، کسی وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ کوئی دِینی کِتاب پڑھ لیں ، درمیان میں تھوڑا بہت وقفہ بھی لیتے رہیں ، اپنے ضروری کام وغیرہ بھی کرتے رہیں ، یُوں روزانہ کا مِلا جُلا جدول رکھا جائے ، اس طرح اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ذوق برقرار رہے گا ، استقامت بھی ملے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو نفسِ اَمَّارہ کا زور بھی ٹوٹ ہی جائے گا۔

نیک اَعْمَال اپنا لیجئے !

نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈالنے کے لئے ایک بہترین حکمتِ عملی وہ ہے جو دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عطا فرمائی ہےیعنی نیک اَعْمَال۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 نیک اعمال ہیں ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 ، طلبا کے لئے 92 اور چھوٹے بچوں کے لئے 40۔ یہ نیک اَعْمَال اپنا لیں ، اس میں بہت ساری عِبَادات ملیں گی ، مثلاً * اس میں ایک نیک عمل پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے سے متعلق ہے * اچھی اچھی نیتیں کرنے کا نیک عَمَل ہے * اس میں نوافِل بھی شامِل ہیں * تِلاوت * ذِکْر  و درود * مختلف سنتیں * سلیقہ شِعَارِی