Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سُورَۃُ الشَّمْس کی یہ آیات تِلاوت کرتے :
وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَاﭪ(۷) ( پارہ : 30 ، سورۂ شمس : 7-8 )
ترجَمہ کنز الایمان : اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایاپھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی ۔
پھردُعامانگتے : اَللّٰهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا وَخَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا ( [1] ) ترجمہ : اے اللہ پاک ! میرے نفس کو تقویٰ عطا فرما ، تُو ہی اس کا مالِک ومولیٰ ، اور تُو ہی اسے بہتر پاکیزگی عطا فرمانے والا ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اس ادائے مصطفےٰ کو ادا کریں ، وقتاًفوقتاًیہ دُعا پڑھتے ، مانگتے رہا کریں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نفسِ امَّارہ کا زور ٹوٹ ہی جائے گا۔
نفس نے لذتوں میں پھنسایا مجھ پہ لطف و کرم ہو خُدایا !
دل سے چاہت مِٹا ما سِوا کی میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو ! دل کا زنگ دور کرنے ، گناہوں سے توبہ کرنے ، اور نیک نمازی بننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے۔ 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی ، 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام علاقائی دورہ بھی ہے۔ آئیے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں !