Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar
زورتوڑنے ، اسے سدھارنے کے 3 بہترین طریقے ارشاد فرمائے ہیں۔ اگر ہم رمضان المبارک میں تزکیۂ نفس کے یہ 3 طریقے خُود پر نافِذ کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نفسِ اَمَّارہ سدھرے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو باطِن کی پاکیزگی نصیب ہو گی۔
امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہمارے علمائے کرام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم نے فرمایا : 3 چیزوں کی مدد سے نفسِ اَمَّارہ کا زَورتوڑا جا سکتا ہے : ( 1 ) : خواہشات سے رُکنا ( 2 ) : نفس پر عِبَادات کا بوجھ ڈالنا ( 3 ) : اللہ پاک سے مدد مانگنا۔ ( [1] )
( 1 ) : خواہشات سے رُکنا
نفس کی بڑی بُرائی یہی ہے کہ یہ خواہشات پالتا ہے ، اگر ہم نفس کی خواہشات پُوری کرنا بند کر دیں تو اس کا زَوْر خُود بخود ٹوٹ جائے گا۔
حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے سوال ہوا : نفس کی بیماری اس ( نفس ) کا علاج کب بنتی ہے ؟ فرمایا : جب تُواس کی خواہشات کی مخالفت کرے گا ( تو اس کی بیماری ہی اس کا علاج بن جائے گی ) ۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! تزکیۂ نفس کا سب سے مؤثِّر طریقہ... ! ! نفس کی خواہشات سے رُک جاناہے۔ اگر ہم یہ کریں گے تو کیا ملے گا ؟ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰) فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱)
( پارہ : 30 ، سورۂ نازعات : 40-41 )
ترجَمہ کنز الایمان : اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرااور نفس کو خواہش سے روکاتو بے شک جنّت ہی ٹھکانا ہے۔